تھنہ منڈی – بفلیاز سڑک کی خستہ حالی سے ڈرائیوروں اور مسافروں سخت ترین پریشانیوں کا سامنا ہے۔ متاثرین کے مطابق اس سڑک پر دہرہ کی گلی کے قریب دھرم راج کنسٹریکشن کمپنی کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ہر وقت ٹریفک جام جیسی صورت حال بنی رہتی ہے جس کی وجہ سے انھیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ آج بھی مذکورہ مقام پر لمبا جام لگا رہا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی ایک لمبی قطار پھنس کر رہ گئی۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ متعلقہ کمپنی کو ضروری احکامات جاری کریں تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔ ویڈیو:عظمیٰ یاسمین