Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

’’تھائی رائیڈ‘‘ جسمانی نظام درہم برہم کرتا ہے یہ بیماری کئی قسم کی پیچیدگیاں پیدا کرتی ہے

Towseef
Last updated: April 1, 2024 2:47 am
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

ڈاکٹر منصور عالم

ہر غدود کی اپنی اہمیت اور حیثیت ہوتی ہے،یہ غدود جسم میں ایسے مادّے بناتے اور خارج کرتے ہیں جو جسم کو مخصوص کام انجام دینے میں مدد کرتے ہیں۔ تھائی رائیڈ بھی ایسا ہی ایک اہم غدود ہے، جس کا کام ہارمونز بنانا ہے، جس کی مدد سے جسم اہم کام انجام دیتا ہے۔جسم میں بہت زیادہ ہارمونز بنانے کے عمل کو ’’ہائپر تھائی رائیڈزم‘‘ کہا جاتا ہے۔ اگر جسم میں ہارمونز کم بنتے ہیں تو اس کو ’’ہائپو تھائی رائیڈزم‘‘ کہا جاتا ہے۔ ان دونوں عوارض کا بروقت علاج ناگزیر ہے، بصورتِ دیگر متعدّد پیچیدگیاں لاحق ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
تھائی رائیڈ ہارمونز بھی بناتا ہے اور میٹا بولزم کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔میٹا بولزم ایسا عمل ہے کہ جب انسان غذا لیتا ہے تو اس کو توانائی میں بدل دیتا ہے۔ یہ توانائی انسانی جسم کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے،جس سے جسم کا نظام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ یہ بیماری مردوں کی نسبت خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے، اس کی علامات ایسی ہیں جو کسی نہ کسی انسان میں ضرور پائی جاتی ہیں۔ اس بیماری سے بہت سی پیچیدگیا ں پیدا ہوتی ہیں۔تھائی رائیڈ گلے کے درمیانی حصے میں پائے جاتے ہیں اور اگر ان میں خرابی آجائے تو سارے جسم کا نظام درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے۔ہائپر تھائی رائیڈ ازم میں چوں کہ تھائی رائیڈ گلینڈ زائد مقدار میں ہارمونز بناتا ہے، تو جسم بہت تیزی سے توانائی استعمال کرتا ہے۔ توانائی کا تیزی سے استعمال تھکاوٹ سے دوچار کردیتا ہے، جب کہ دِل کی دھڑکن بھی تیز ہوجاتی ہے۔ نیزیہ وزن کم کرنے کا سبب بن سکتا ہے اور گھبراہٹ بھی محسوس ہوتی ہے۔ اس کے برعکس ہائپو تھائی رائیڈازم میں وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔ معمولی سی سردی بھی برداشت نہیں ہو پاتی۔ ہر وقت تھکن کا احساس غالب رہتا ہے۔جسم کی چُستی اور پُھرتی ختم ہوجاتی ہے۔ یوں تو ہائپر اور ہائپو تھائی رائیڈ ازم لاحق ہونے کی مختلف وجوہ ہیں، مگر ان دونوں عوارض کا شمار موروثی بیماریوں میں کیا جاتا ہے۔
ہائپو تھائی رائیڈازم لاحق ہونے کے دیگر اسباب میں تھائی رائیڈائٹس، Hashimoto’s Thyroiditis ، پوسٹ پارٹم تھائی رائیڈائٹس اور آیوڈین کی کمی وغیرہ شامل ہیں۔٭تھائی رائیڈائٹس ، درحقیقت تھائی رائیڈ کی سوزش (سوجن) ہے،جو تھائی رائیڈ سے جنم لینے والے ہارمونز کی مقدار کم کر دیتی ہے۔٭Hashimoto’s Thyroiditis ایک موروثی اور بغیر درد کے ہونے والی بیماری ہے، جس میں جسم کے خلیات تھائی رائیڈ پر حملہ کرتے اور اسے نقصان پہنچاتے ہیں۔٭ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباً 5سے 9 فی صد خواتین بعد از زچگی پوسٹ پارٹم تھائی رائیڈائٹس کا شکار ہوجاتی ہیں۔ یہ بیماری کسی بھی عمر کے لوگوں پر حملہ آور ہوسکتی ہے، جن میں مرد، خواتین، بوڑھے اور بچے سب شامل ہیں، یہ مرض عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہے، بچوں میں اس کا ٹیسٹ پیدائش کے ایک ہفتے کے اندر اندر بھی کروایا جاسکتا ہے۔
اقسام : ویسے تو اس کی کئی اقسام ہیں لیکن دو اقسام زیادہ عام ہیں۔
پہلی قسم ’’ہائپرتھائی رائیڈازم‘‘ہے ،اس میں ہارمون کم مقدار میں خارج ہوتے ہیں ۔ اس کی علامات میں گھبراہٹ یا بے چینی،وزن کا تیزی سے کم ہونا،دل کی دھڑکن کا بڑھ جانا، طبیعت میں چڑچڑاہٹ،آنکھوں کے گرد سوجن، عضلاتی کمزوری، نیند کی کمی اوربالوں کا گرنا شامل ہے۔
دوسری ’’ہائپوتھائی رائیڈازم‘‘ ہے ،اس میں ہارمون کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی علامات میں ،جسمانی اور دماغی نشوونما کا سست ہونا،وزن میں غیر معمولی اضافہ، بالوں کا ضرورت سے زیادہ گرنا،قبض ہونا،ڈپریشن ہونا،سردی کا لگنا،افسردگی میں اضافہ،آواز میں تبدیلی، یادداشت کا کمزور ہونا اور تھکاوٹ کا احساس شامل ہے۔ اس بیماری میں دنیا بھر میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ لوگوں کوا س مرض کے حوالے سے اتنی زیادہ معلومات نہیں ہے۔
علامات :  ۔
٭طبیعت میں اضطراب کا بڑھ جانا٭نیند میں بے سکونی محسوس کرنا٭وزن کا غیر معمولی کم ہونا٭گلے کے غدود کا باہر سے بڑھا ہوا محسوس ہونا ٭پٹھوں کی کمزوری٭بینائی کے مسائل٭بھولنے کی بیماری٭آواز کا تبدیل ہوجانا۔
تھائی رائیڈ سے ہونے والی بیماریاں:٭شوگر ہونا٭موٹاپا٭بانچھ پن٭آنکھوں کا موٹا ہونا٭بینائی کم ہوجانا٭قد کا نہ بڑھنا٭گلے پر سوجن آنا۔
تھائی رائیڈ میں مفید غذائیں : ۔
نمک: یہ ایسا غذائی جز ہے جو تھائی رائیڈ کے افعال کو بہتر بناتا ہے،یہی وجہ ہےکہ اس کے مریضوں کو آیوڈین ملا نمک استعمال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔
ہری سبزیاں: تھائی رائیڈ کے مریضوں کو متوازن ور متحرک رہنے کے لیے زیادہ مقدار میں خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی لیے ان کو ایسی غذا کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے ،جس میں کیلوریز زیادہ ہو ۔ ہری سبزیاں ان کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔آیوڈین کی مناسب مقدار بے حد ضروری ہے،خاص طور پر مچھلی کا استعمال مفید ہے۔
میوہ جات:مریضوں کے لیے میوہ جات فائدے مند ہوتے ہیں، جن میں کاجو، بادام اور کدو کے بیج خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ان میوہ جات میں سیلینیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ مقدار تھائی رائیڈگلینڈ کے افعال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔یہ بیماری جان لیوا نہیں ہے لیکن اگر اس کو نظر اندازکردیاجائے تو یہ بہت سی جان لیوا بیماریوں کو جنم دی سکتی ہے، لہٰذا جیسے ہی اس کی علامات ظاہر ہوں فوری طور پر معالج سے ر جوع کریں، تا کہ بروقت علاج سے مرض پر قابو پایا جا سکے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں کے4چاراضلاع 18مقامات پرایس آئی اےچھاپے
جموں
راہل گاندھی کا دورۂ پونچھ آج | گولہ باری متاثرین سے ملاقات کریں گے
پیر پنچال
بھیڑ دھوتے ہوئے ڈوبنے سے خانہ بدوش شخص جاں بحق
پیر پنچال
نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کے بریری اور کنگوٹہ جنگلات میں بھیانک آگ سرسبز درخت خاکستر، جنگلی حیات متاثر، محکمہ جنگلات کی خاموشی پر سوالات
پیر پنچال

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?