Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

تُلسی کے پودے کے طبی فوائد | آنکھ سے آنت تک کا علاج طب و تحقیق

Towseef
Last updated: January 5, 2025 10:47 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

محمد ابوالبرکات مصباحی

اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اس دنیا میں رہنے کے لیے تمام تر آسائشوں کے ساتھ ساتھ مختلف آزمائشوں میں بھی مبتلا کرتا ہے تاکہ بندے ان کی دی ہوئی انوع و اقسام کی نعمتوں کا کماحقہ شکر ادا کر سکے۔ وہ کبھی مال و دولت کی تنگی سے آزماتا ہے تو کبھی اولاد جیسی نعمت عظمیٰ کو واپس لے کر تو کبھی بڑی اور چھوٹی بیماری میں مبتلا کر کے بیماری بھی ایک طرح کی نعت ہی ہے کیوں کہ اس کے ذریعہ ہمارے گناہ دُھلتے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ بیماری کے ذریعے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آزماتا ہے لیکن ساتھ ہی اس کا علاج بھی فراہم کرتا ہے۔زمانہ قدیم ہی سے علاج و معاملہ کا سلسلہ جاری و ساری ہے، لوگ بیمار ہوتے رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ انھیں جاں بر کرتا رہا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ ہر زمانے میں دوائی اور علاج کا طریقہ کار مختلف رہا ہے۔ موجودہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا ہے جس کی وجہ سے بہت ساری چیزیں بآسانی بہت کم وقت میں ہمیں میسر ہوجاتی ہیں۔ ان سب جدیدیت کے باوجود جڑی بوٹیوں سے علاج کی اہمیت و افادیت سے کوئی بھی روگردانی نہیں کر سکتا۔ ان جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے تلسی کا پودا ،جو آنکھ سے آنت تک تمام امراض کا علاج کر سکتی ہے۔ یہ بڑا نایاب اور نفع بخش پودا ہے۔تلسی کا پودا ہمارے لیے قدرت کا دیا ہوا ایک انمول تحفہ ہے۔ ہم انسانوں کے علاج کے لیے اللہ تعالیٰ نے مختلف جڑی بوٹیاں پیدا کی ہیں جن میں تلسی کو نمایاں مقام و مرتبہ حاصل ہے۔ تلسی ایک ایسا پودا ہے جو صدیوں سے انسانی صحت کے لیے کارگر رہا ہے۔ یہ ایک نعمت مترقبہ کے طور پر استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ یہ نہ صرف گھر کے آنگن کو معطر کرتا ہے بلکہ طبی لحاظ سے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔تلسی کا انگریزی نام Holy Basil، عربی میں ریحان اور سنسکرت میں سوراسہ ہے۔ اس کا سائنسی نام Ocimum sanctum ہے۔ تلسی کے پتے، پھول، تنے غرض کہ پورا پودہ بے پناہ طبی اہمیت کے حامل ہیں۔ تلسی کو آیورویدک دواؤں کی ’’رانی‘‘ کہا جاتا ہے اور یہ جدید طب میں بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس کے اہم فوائد درج ذیل ہیں:

(۱) سانس کی بیماریوں میں علاج: تلسی کے پتوں کو ادرک کے ساتھ ابال کر اس میں شہد ملا کر پینے سے کھانسی، زکام اور دمہ میں آرام ملتا ہے۔(۲) بخار کے علاج میں: تلسی کے پتوں کو کالی مرچ کے ساتھ چبانے یا ان کا عرق لینے سے بخار بہت جلد کم ہوجاتا ہے۔(۳) گلے کی خرابی: تلسی کے پتوں کو پانی میں ابال کر غرارے کرنے سے گلے کے انفیکشن میں فائدہ ہوتا ہے۔ خاص کر ٹھنڈی کے موسم میں اس کا استعمال نہایت نفع بخش ہے۔(۴)بدہضمی اور معدے کے مسائل: تلسی کی ٹہنی کو چبانے سے بدہضمی، دست اور متلی جیسی پریشانیوں میں افاقہ ہوتا ہے اور فوراً طبیعت بحال ہوجاتی ہے۔(۵) اینٹی انفیکشن خصوصیات: تلسی کے پتوں کے مستقل استعمال سے جسم کئی انفیکشنز سے محفوظ رہتا ہے۔(۶) یادداشت اور ذہنی سکون: تلسی دماغی سکون فراہم کرتی ہے۔ یادداشت بہتر بناتی ہے اور ذہنی دباؤ کو کم کرتی ہے خاص کر ڈپریشن کے مریضوں کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔(۷) دانتوں کی صحت: تلسی کے پتوں کو چبانے سے دانتوں کی بیماریوں سے افاقہ ملتا ہے جیسے: پائیریا، دانت سے خون نکلنا اور منہ سے بدبو جیسی بیماریوں سے نجات ملتی ہے(۸)بلڈ پریشر اور خون کی صفائی: تلسی کے پتوں کا روزانہ استعمال خون صاف کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا ہے۔(۹) چائے کے طور پر استعمال: تلسی کے پتوں کی چائے سردی، کھانسی اور زکام میں بے حد مفید ہے۔(۱۰) اینٹی کینسر خصوصیات: تلسی میں موجود فائٹو کیمیکلز سرطانی خلیوں کی افزائش کو روکتے ہیں۔ان کے علاوہ بھی بہت سی ایسی بیماریاں ہیں جس میں تلسی کے استعمال سے فوراً شفایابی ملتی ہے۔

تلسی کے استعمال میں احتیاط: تلسی کا استعمال جہاں بے شمار فوائد رکھتا ہے، وہیں اس کے استعمال میں چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

۱۔ تلسی کا حد سے زیادہ استعمال جسم میں گرمی پیدا کر سکتا ہے۔ اس لیے گرمیوں میں اس کا استعمال احتیاط سے کریں۔۲۔ حاملہ خواتین کو تلسی کا استعمال ڈاکٹر یا طبیب کے مشورے کے بغیر نہیں کرنا چاہیے۔۳۔ تلسی کا استعمال دودھ یا خون کو پتلا کرنے والی دواؤں کے ساتھ نہ کریں۔
تلسی قدرت کا ایک عظیم تحفہ ہے جو ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ یہ پودا نہ صرف بیماریوں کا علاج فراہم کرتا ہے بلکہ ماحولیاتی لحاظ سے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بیماری اللہ کی طرف سے آزمائش ہوتی ہے لیکن تلسی جیسی جڑی بوٹیاں اللہ کی رحمت اور قدرت کا مظہر ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ان نعمتوں کی قدر کریں۔ ان سے مستفید ہوں اور اپنی زندگی کو بہتر بنائیں۔ہمیں تلسی کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ایک صحت مند اور خوشگوار زندگی اچھی طرح گزار سکیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
امر ناتھ یاترا: پولیس سربراہ نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
تازہ ترین
آمدنی سے زیادہ اثاثے، سرینگر میں اینٹی کرپشن بیورو نے سرکاری ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
تازہ ترین
ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں 74 موبائل ٹاورز پر انٹرنیٹ معطل، شرپسند عناصر کی سرگرمیوں کا اندیشہ
تازہ ترین
مرکزی سرکار کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جموں وکشمیر کی سیاحت کو کس طرح بحال کیا جا سکتا ہے: سریندر چودھری
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?