کروں کیسے بیاں توصیف تیری
کثافت سے زُباں بے جان میری
عقیدت کا بُلند دعویٰ ہے تُم سے
دغا بازی مگر پہچان میری
ندامت کا خزینہ ذاتِ اطہرؐ
بڑائی روح میں رقصان میری!
نگاہوں کی یہ بینائی بھی ساری
اطاعت سے تیری انجان میری
عداوت کائناتِ قلب میں بھی
بڑی مُدـت سے ہے مہمان میری
نمازوں کی میں حالت کیا بتاؤں!
نہ تیرے عکس پہ تابان میری
طُفیل ؔ شفیع
گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر
موبائل نمبر؛6006081653