سرینگر// ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بانڈی پورہ ، بارہمولہ ، اننت ناگ ، کولگام ، بڈگام ، کپواڑہ ، گاندربل ، لیہہ اور کرگل ضلعوں کے تودے گرآنے والے علاقوں میں 2؍جنوری 2019ء شام 5بجے سے لے کر 3؍جنوری 2019ء شامل 5بجے تک تودے گرآنے کا خطرہ لاحق ہے ۔ متعلقہ اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ لوگوں کو صلاح دیں کہ وہ اس مدت کے دوران تودے گرآنے والے علاقوں میں نہ جائیں ۔اس کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنروں سے مزید کہا گیاہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اٹھاکر ایس ڈی آر ایف ، پولیس اور نیم طبی عملے کو ایمبولنس گاڑیوں سمیت تیار ی کی حالت میں رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مؤثر طریقے پر نمٹا جاسکے ۔