سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ کوہفتہ کے دن ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے کھول دیا گیا۔مذکورہ شاہراہ پر رام بن ضلع میں دو روز قبل ایک بھاری زمینی تودہ گر آیا تھا جس کے بعد اسے گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کیا گیا تھا۔
تودہ گرآنے کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں طرف ہزاروں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی تھیں۔ان میں وہ گاڑیاں بھی شامل تھیں جن پر وادی کی طرف ضروری سامان لایا جارہا تھا ۔
محکمہ ٹریفک کے حکام کے مطابق شاہراہ پر گذشتہ شام دیر گئے تودے کو مکمل طور ہٹایا گیا جس کے بعد درنادہ گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح شاہراہ پر سرینگر سے جموں کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔