Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

توبہ و استغفارکی موجودہ حالات میں اہمیت فکر انگیز

Mir Ajaz
Last updated: May 22, 2025 11:00 pm
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

مولانا عبدالرحمٰن

ارشاد ربانی ہے: ’’ اے ایمان والوتم اللہ کے سامنے سچی خالص توبہ کرو ممکن ہے تمہارا ربّ تمہارے گناہ دور کر دے اور تمہیں ایسی جنتوں میں پہنچادے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جس دن اللہ تعالیٰ نبی کریم ؐ کو اور ان اہل ایمان کو جوان کے ساتھ ایمان لائے، بےتوقیر نہ کرے گا۔ اُن کا نوران کے سامنے اور ان کے دائیں دوڑ رہا ہوگا۔ یہ دعائیں کرتے ہوں گے ،اے ہمارے رب ہمیں نور عطا فرما اور ہمیں بخش دے ۔یقیناً تو ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ (سورۃ التحریم ) انسانی فطرت و جبلت کی بنیادنسیان و عصیان پر استوار کی گئی ہے، لیکن مسلم اور غیرمسلم انسان میں بنیادی فرق ہے۔ عام انسان خطا وعصیان پردائمی استوار رہ سکتا ہے، الاّ یہ کہ اللہ رب العالمین اسے ہدایت سے سرفراز فرمادے اور وہ حلقہ بگوش اسلام ہو کر اپنی سابقہ روش ترک کر کے اسلامی اصول و ضوابط پر کار بند رہ کر باقی زندگی مرضیات ربانی کے مطابق گزاردے ۔
مندرجہ بالا آیت کریمہ میں انہی اوصاف کے حامل اہل ایمان کا تذکرہ کیا گیا کہ گناہ کا ارتکاب ہر ایک سےممکن ہے ،لیکن مومن کا شعار یہ ہے کہ جب اس سے گناہ سرزد ہوجائے تو وہ فوراً اپنے ربّ سے رجوع کرتا ہے اور ندامت کے آنسو بہا کر اپنے رب کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ ربّ اتناشفیق ومہربان ہے کہ سچی توبہ کرنے والے سے انتہائی خوش ہوتا ہے۔ توبہ کی توفیق طلب کرنا اور اپنے گناہوں پر شرمندگی محسوس کرنا، مومن کا شعار ہے۔ گناہ کا ارتکاب ہو جانا بڑی بات نہیں بلکہ اس پر فخر اور مداومت کرنا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ انسان خطا کا پتلا ہے اور وہ قدم قدم پرغلطیاں کرتا رہتا ہے ،لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگر ایک گناہ ہو گیا تو پھر دوسرا کر لیا اور اسی طرح کرتا چلا گیا، یہاں تک کہ ربّ کے حضور پہنچ گیا اور توبہ کی توفیق میسر ہی نہ آ سکی۔ ایسے شقی القلب لوگ جو اپنے گناہوں پرفخر محسوس کرتے ہیں اور اس کی تباہ کاریوں کو درخور اعتنا نہیں سمجھتے ،بالآ خر وہ اللہ اور اس کے رسول ؐ کی نافرمانیاں اور خلق اللہ پر جوروستم روار کھتے ہوئے بغیر توبہ کے دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں یا جب جاں کنی کا وقت آ جائے، تب توبہ کرنے لگ جاتے ہیں ،جیسا کہ فرعون نے کہا کہ جب وہ موسیٰ علیہ السلام کا پیچھا کرتا ہوا دریائے نیل پر پہنچا تو الله تبارک و تعالی نے اپنے کلیم اور ان کی امت کے لئے دریا میں راستہ بنا دیا اور قوم پار لگ گئی ۔ فرعون نے جب دریا میں راستہ دیکھا تو وہ بھی پیچھے پیچھے اپنی سپاہ کے ہمراہ تعاقب کرتا ہوا چلا آیا ،لیکن جب درمیان میں پہنچا تو فرشتوں کو اللہ کا حکم ہوا کہ دونوں پانیوں کو ملادیں ،فرعون اور اس کا لشکر غرق آب ہوا ،اس موقع پرفرعون ڈبکیاں کھانے لگا تو قرآن مجید نے اس موقع کی عجیب منظرکشی کی ہے۔
فرعون اپنے آپ کو موت سے ہمکنار ہوتا دیکھ کر بے اختیار بول اٹھا۔( ترجمہ )’’ نہیں ہے کوئی الہٰ، مگر وہی جسے ربّ مانا بنی اسرائیل نے اور میں اسلام لانے والوں میں سے ہوں ۔ ( کہا گیا ) اب ایمان لاتا ہے اور اس سے قبل (ساری زندگی ) نافرمانی کرتا رہا اور فساد پھیلاتا رہا ،اس وقت بھی براہ راست اللہ کا اقرارنہیں کیا بلکہ بنی اسرائیل کا حوالہ دیا، لہٰذا اللہ کا حکم آیا کہ اب تیری توبہ قبول نہیں۔ (سورۂ یونس) معلوم ہوا کہ توبہ کا دروازہ جان کنی کے وقت بند ہو جاتاہے۔ البتہ اگر ساری زندگی بھی گناہ کرتا رہا، لیکن شرک سے بچارہا اور آخری وقت کے آنے سے قبل تائب ہو گیا تو یقیناً بخش دیا جائے گا۔ الله تعالیٰ کا ارشاد ہے:’’اللہ صرف انہی لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے جو بوجہ نادانی کے کوئی گناہ کر گزریں پھر جلد ہی اس سے باز آجائیں اور توبہ کریں تو اللہ بھی ان کی توبہ قبول کرتا ہے۔‘‘
الله تعالیٰ بڑاعلم والاحکم والا ہے۔ (البتہ) ان کی توبہ کی قبولیت کا وعدہ نہیں جو برائیاں کرتے چلے جائیں ،یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آجائے تو کہہ دے کہ میں نے اب توبہ کی ،اسی طرح ان کی توبہ بھی کوئی توبہ نہیں جو کفرہی پر مرجائیں ۔ یہی تو لوگ ہیں جن کے لئے ہم نے دردناک عذاب تیار کر رکھے ہیں ۔ ( سورۃ النساء ) معلوم ہوا کہ توبہ موت سے قبل تک قبول ہوتی ہے، البتہ موت کو سامنے دیکھ کر توبہ کرنے کا کوئی اعتبار نہیں ۔ اسی طرح جو لوگ ساری زندگی کفر و شرک پر رہتے ہیں اور آخری لمحات میں اپنے گناہوں پر قائم رہتے ہوئے توبہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کی توبہ بھی توبہ نہیں، البتہ ایمان لے آئیں اور اپنے عقیدہ کی اصلاح کر لیں تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔اگر ہم اپنے معاشرے کا جائزہ لیں تو قدم قدم پر الله اور اس کے رسول اللہ ؐ کی نافرمانیاں عام نظر آتی ہیں۔ جب دین سے تعلق ختم ہو جاتا ہے تو پھر انسان مادر پدر آزاد ہوکر معاشرے کے لئے سم قاتل بن جاتا ہے اور بدیہی طور پرمنطقی نتیجہ نکلتا ہے کہ ہر شخص دوسرے کے حقوق غصب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ چوری ڈکیتی عام ہو جاتی ہے۔ زنا شراب،منشیات، جوا اور دیگر جرائم روز افزوں ترقی کرتے چلے جاتے اور آخرت کی جواب دہی کا احساس ختم ہو جاتا ہے اور انسان دنیا اور اس کی رنگینیوں اور عیش وعشرت کوہی سب کچھ سمجھ بیٹھتا ہے ۔ الله تبارک وتعالیٰ ہم سب کو سچی توبہ کرنے اور اپنی مرضیات کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائےتا کہ جنت کا حصول ممکن ہو۔ آمین

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
شاہراہ پر ہر سُو ہو کا عالم قومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج کمی درج
خطہ چناب
لیفٹیننٹ گورنر کی آنجہانی رمیش اروڑکے شعری مجموعہ کی رسم اجرائی
جموں
ڈائٹ بانہال میں سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت پرضلع سطحی سمینار منعقد بچوں نے سائنسی ماڈل پیش کئے، کامیاب طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم
خطہ چناب
آپریشن سندور کی کامیابی پربانہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترنگا ریلی
خطہ چناب

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

May 22, 2025
جمعہ ایڈیشن

دُعا عبادت کی رُوح ہے فکر و فہم

May 22, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

May 15, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

May 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?