سرینگر//آریانز کالج آف انجینئرنگ نے توانائی کی بچت اور ٹرینوں کے متعلق اُبھرر ہی نئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک مجلس کا اہتمام کیا، جس میں ٹرین ٹیکنالوجی کے ماہر آٹو میٹو انجینئروں نے کالج کے طلبہ کے ساتھ اپنی معلومات اور تجربات کا تبادلہ کیا ۔آریانز کالج آف انجینئرنگ کے شعبہ میکنیکل ڈیپارٹمنٹ نے سوسائٹی آف آٹو میٹو انجینئرز ( ایس ائے ای) کے اشتراک سے کالج کیمپس میں ایک سیشن بعنوان’’جدید ٹرین ٹیکنالوجی اورتوانائی کا بچائو‘‘منعقد کیا جس میںایس ائے ای میں شمالی بھارت کے سربراہ انوپ ککراور ماروتی سزوکی کے منیجر آدتیہ نندا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ آریانزگورپ کے رجسٹرار بی ایس سدھو نے سیشن کی صدارت کی۔انوپ ککر نے طلبہ کے ساتھ بات چیت کے دوران ایس ائے سی،انجینئرنگ ٹیکنیکس اور انجینئرنگ ایجادات پر مفصل روشنی ڈالی۔