تنویر صادق کی درگارہِ اکملیہ پر حاضری

Towseef
1 Min Read

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے ترجمانِ اعلیٰ اور انچارج کانسچونسی تنویر صادق نے مرزا اکمل الدین بدخشی ؒ کے سالانہ عرس کی اختتامی تقریب کے موقعے پر اُن کی درگاہ واقع حول پر حاضری دی۔ انہوں نے وہاں عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقاء، جموں وکشمیر کے لوگوں کی خوشحالی، مکمل امن و امان اور موجودہ چیلنجوں سے نجات کیلئے دعا کی۔ اس موقعے پر بقعہ عالیہ کی طرف سے تنویر صادق کی دستاربندی کئی گئی۔ اُن کے ہمراہ متعدد مقامی پارٹی عہدیداران اور معزز شہری بھی تھے۔

Share This Article