سرینگر//نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ کے سیاسی صلح کار تنویر صادق نے شہر خاص کے نالہ بل نوشہرہ جاکر وہاں گذشتہ روز ہولناک آگ کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اُن کے ہمراہ بلاک صدر زڈی بل مشتاق احمد بیگ اور دیگر عہدیداران بھی تھے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز آگ کی تباہ کن واردات میں متعدد رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے تھے۔