سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی لیڈر تنویر صادق کو اپنا سیاسی صلاح کار نامزد کیا ہے۔ یاد رہے کہ صدرِ نیشنل کانفرنس نے گذشتہ ہفتے عمر عبداللہ کو پارٹی کے نائب صدر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ۔ عمر عبداللہ نے کل بحیثیت نائب صدر تنویر صادق کو اپنا سیاسی صلح کار نامزد کیا۔ واضح رہے کہ تنویر صادق اس سے قبل عمر عبداللہ کے بحیثیت وزیر اعلیٰ اور پارٹی کارگذار صدر پولیٹکل سکریٹری بھی رہے ہیں۔ اس سے قبل تنویر صادق نیشنل کانفرنس کے ترجمان بھی رہے ہیں۔