Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

تندرستی ہزار نعمت ہے ! فکرو فہم

Mir Ajaz
Last updated: December 5, 2024 11:03 pm
Mir Ajaz
Share
11 Min Read
SHARE

محمد امین اللہ

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ کبھی شکم سیر ہو کر نہیں کھائو ، کھانے کے دوران پانی نہ پیو، کھانے کے کچھ دیر بعد پانی پیا کرو، صبح کا ناشتہ بھر پور کرو، دوپہر کھانے کے بعد تھوڑی دیر قیلولہ کر لیا کرو ، رات کا کھانا مغرب کے بعد کھایا کرو، رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی ضرور کرو، عشاء کی نماز کے بعد سویا کرو، صبح صادق اُٹھو اور نماز فجر کے بعد اپنے دن کی سرگرمیوں کا آغاز کرو، جو لوگ دن چڑھے سو کر اٹھتے ہیں ان کی صحت کی ضمانت نہیں دی جا سکتی، روزانہ ورزش کرنے سے صحت اچھی ہوتی ہے اور تلی ہوئی روغنی اور مصالحہ دار خوراک صحت کے لئے مضر ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی فرمان ہے کہ اگر کتا یا بلی کھانے کے برتن میں منہ لگا دے تو اس کو آگ میں جلا کر تین مرتبہ صاف پانی سے صاف کرو ۔کیونکہ ایسا کرنے سے جراثیم مر جاتے ہیں اور برتن صاف و پاک ہوجاتا ہے۔ مگر ہائے شومئ قسمت!جب ہم اپنے معاشرہ کے زیادہ تر افراد پر نظر ڈالتے ہیں تو وہ اپنے پیارے نبی ؐ کی ان فرمودات پر عمل نہیں کرتے ہیںبلکہ اپنے محلےکی گلی کوچوں ،شہر و دیہات کے ندی نالوں اور دریائوں میں ہی اپنے گھروں کا کوڈا کرکٹ اور دوسری غلاظت ڈالتے رہتے ہیںاور انہیں ناپاک کرکے فضا ء کو بھی آلودہ کرتےہیں،ایسی حرکتوں سے بیماریاں پھیلتی ہیںاور ہماری صحت متاثر ہورہی ہے۔
تمام ترقی یافتہ ممالک صحت و صفائی کے لئے اپنے قومی بجٹ میں 5 تا 7 فیصد مختص کرتے ہیں اور یہ کام مقامی بلدیاتی حکومتوں کے توسط سے کیا جاتا ہے ۔اس کے ساتھ قومی سطح پر عوام بھی اس میں بھرپور تعاون کرتی ہے اور بلدیاتی قوانین کی پابندی کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بر صغیر ہند و پاک اور بنگلادیش کے مقابلے ان ملکوں میں گندگی سے پھیلنے والی بیماریوں کی شرح بہت کم ہے ۔ صحت کو متاثر کرنے اور بیماریوں کی اصل وجہ آلودگی ہے ۔ ہوا کی آلودگی صنعتوں سے نکلنے والی کیمائی گیسیں ہیں اور سیوریج کا ناقص نظام ہے ۔ دریاؤں اور سمندروں میں کیمیائی فضلات ہیں جو نہ صرف پینے کے پانی کو مضر صحت بناتے ہیں بلکہ سمندری اور دیگر آبی حیات کو نقصان پہنچانے کا ذریعہ ہیں ۔ شور کی آلودگی نے بہرے پن کی بیماری میں اضافہ کر دیا ہے ۔ گندگی کی وجہ سے کئی بیماریاں وبائی شکل اختیار کر لیتی ہیں ۔مختلف شہروں میں دھُند کی وجہ سے نزلہ ، کھانسی اور پھیپھڑوں کی بیماریاں پھیلتی ہیں ۔ انسان کو لگنے والی بیماریوں کی اکثریت آلودہ پانی کا استعمال ہے اور بر صغیر کے اکثریتی آبادی کو صاف پانی میسر نہیں ۔ گاؤں اور دور دراز دیہاتوں میں تو آدمی اور جانور ایک ہی تالاب سے پانی پیتے ہیں بلکہ اس میں نہاتے بھی ہیں ،یہی وجہ ہے کہ یرقان کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی جا رہی ہے ۔ گو کہ گاؤں میں رہنے والے کھلی فضا میں رہتے ہیں اور سخت محنتی ہونے کی وجہ سے شہری لوگوں کے مقابلے میں صحت مند ہوتے ہیں، لیکن زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے مصنوئی کھاد کے استعمال نے غذائی فصلوں کو مضر صحت بنا دیا ہے اور یوریا کھاد کے وافر مقدار میں استعمال سے گردے کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ شہر میں لوگ fast food کے عادی ہو چکے ہیں، گھروں کے بجائے ہوٹل سے پکے ہوئے کھانے زیادہ استعمال کرتے ہیں جس سے معدے کی خرابیوں کی وجہ سے نظام انہضام کی خرابی پیدا ہوتی ہے اور مختلف بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں ۔ شہری زندگی مصروف ترین ہو گئی ہے اور جرائم کی شرح بڑھنے کی وجہ سے لوگوں میں عدم تحفظ پیدا ہونے کی وجہ سے ذہنی تناؤ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے دل کی بیماریاں اور ذیابیطس کی شرح بڑھ گئی ہے اور پوری دنیا میں یہ بیماری خوفناک حد تک بڑھ رہی ہے جس کی وجہ غیر فطری انداز میں شب روز گزارنے کے علاوہ فاسٹ فوڈ کا استعمال ہے ۔
جب ہم چرند و پرند پر نظر ڈالتے ہیں تو وہ فطرت کے عین مطابق اپنی زندگی گزارتے ہیں۔ لہٰذا وہ اکثر بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔ تمام چرند و پرند صبح صادق بیدار ہوتے ہیں اور غروب آفتاب اپنے مسکن کو لوٹ جاتے ہیں ۔ 2020 میں کرونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا میں کہرام برپا کردیا، ترقی یافتہ ممالک ہوں یا ہندوستان و پاکستان اور بنگلادیش ہر جگہ افرا تفری پھیل گئی ۔ تقریباًدو کروڑ لوگ موت کے گھاٹ اتر گئے ۔ حکومتوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ۔ حج عمرہ کی عبادات میں خلل واقع ہو گیا ۔ پتہ یہ چلا کہ خود انسانوں کو یہ کیا دھرا تھا، جنہوں نے اس وائرس کو سائنسی تجربہ گاہ میں تخلیق کیا اور لینے کے دینے پڑ گئے ۔ لیکن یہ بات بھی مشاہدے میں آئی کہ مسلم ممالک اس سے کم متاثر ہوئے ۔ تمام طبی ماہرین نے اس سے بچنے کا جو علاج تفویض کیا ،وہ یہ کہ آدمی پاک صاف رہے اور بار بار اپنے ہاتھ منہ صاف کرے جبکہ مسلمان تو دن میں پانچ وقتوں کی نمازوں کے لئے وضو کرتا ہے ۔ایک مسلمان سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی ہے کہ وہ ناپاک رہتا ہے۔ اگر وہ نماز نہیں بھی پڑھتا ہے پھر بھی ناپاک نہیں رہتا ۔ بہر حال صحت مند رہنے کے لئے سبزی اور پھلوں کا استعمال اور سادہ غذا ضروری ہے ۔
آج دنیا بھر کے ممالک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کا رونا رو رہے ہیں اور بار بار معاہدات کے باوجود اس میں تجارتی مفادات کی خاطر کمی نہیں کر پاتے ،نتیجتاً اس کی وجہ سے اوزون کی وہ تہہ جس کو اللہ نے سورج کی بالائی بنفسی شعاعوں ultra Violet rays سے زمین پر آنے سے روکنے کے لئے قائم کیا ہے ،وہ انسان کی ہوس ِزر کی وجہ سے جگہ جگہ اس میں شگاف پڑ رہا ہے اور یہ شعاعیں زمین پر فطری زندگی کو نہ صرف متاثر کر رہی ہیں بلکہ بہت سے لا علاج بیماریوں کا سبب بھی بن رہی ہیں ۔
نشہ وہ چیز ہے جو استعمال کرنے والے کی صحت ، اس کا اخلاق اس کی معیشت اور اس کی معاشرتی اور ازدواجی زندگی کو برباد کر دیتا ہے ۔ آج کے دور کے نوجوانوں کی بڑی تعداد شراب ، سگریٹ ، ہیروئن ، آئس ، چرس اور گانجے کی لت میں مبتلا ہے ۔ ایک بڑی تعداد مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو کر عبرت ناک انجام کو پہنچ جاتی ہے ۔ گٹکے کی لت نے تو کینسر کے مریضوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ اس کے مریضوں کا علاج کرنے سے تو ڈاکٹر بھی منع کر دیتے ہیں ۔ نشے کا کاروبار عالمی سطح کے مافیاز کے ہاتھوں میں ہے اور بڑے پیمانے پر انسدادِ منشیات کے ادارے کے اہل کار اور پولیس و انتظامیہ ملوث ہیں ۔ بڑے شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں نشے کے عادی نحیف و لاگر نوجوان گندی جگہوں پر بے شد پڑے نظر آتے ہیں ۔سوشل میڈیا اور اس پر موجود اخلاق باختہ سائٹس نے تو نوجوانوں کو ذہنی طور پر بیمار کر دیا ہے اور اس میں ہر عمر کے مرد و عورت شامل ہیں ۔ اس میڈیائی سحر نے مردانگی اور نسوانیت تک چھین لی ہے اور ایک بیمار نسل ہمارے سامنے ہمارے مستقبل کی تباہی کی نوید سنا رہی ہے ۔
دور فاروقی کا زمانہ ہے مدینہ منورہ میں خوشحالی آگئی۔ یہ دیکھ کر مفتوحہ فارس کا ایک مشہور زمانہ طبیب مدینہ میں آکر اپنا مطب کھولتا ہے مگر مہینہ گذرنے کے بعد بھی کوئی مریض نہیں آیا ۔ اس نے اہل مدینہ کے شب و روز کا ، کھانے پینے اور سخت محنت کا جائزہ لیا تو یہ کہہ کر اپنا مطب بند کر دیا کہ اس طرح زندگی گزارنے سے بیمار ہونے کا امکان کم ہے۔ مثبت کھیل کود ، مثلاً ورزش، کشتی ، تیراکی گھڑ سواری بھاگ دوڑ صحت کی ضمانت ہے ۔آج چین ، روس ، امریکہ ، آسٹریلیا ، اور مغربی اقوام عالمی کھیلوں کے مقابلے میں صف اول میں ہیں ۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے صحت کے وہ نسخہ کیمیاء بیان کئےہیں کہ آج بھی اس پر عمل کیا جائے تو ہمارا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا ۔ طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کتابی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے جس میں معتدل اور صحت بخش غذاؤں کے استعمال کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی بیماریوں کی شفاء بخش ادویات کے نسخے بھی موجود ہیں ۔ جس پر اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم من و عن عمل کرکے صحت مند اور طاقت میں بے مثال تھے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

کالممضامین

’’چاول کی آخری وصیت‘‘ جرسِ ہمالہ

July 14, 2025
کالممضامین

! اسرائیلی مظالم کے خلاف بڑھتا ہوا عالمی دباؤ | غذائی تقسیم کے مراکز پر بھی بھوکے فلسطینیوں کو قتل کیا جارہاہے

July 14, 2025
کالممضامین

چین ،پاکستان سارک کا متبادل پیش کرنے کے خواہاں ندائے حق

July 13, 2025
کالممضامین

معاشرے کی بے حسی اور منشیات کا پھیلاؤ! خودغرضی اور مسلسل خاموشی ہمارے مستقبل کے لئے تباہ کُن

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?