جموں//ایس ایس اے تنخواہوں کے مسئلے کو لے کر تدریسی عملے کی ہڑتال کی وجہ سے ریاست بھرمیں درس وتدریس کانظام بری طرح سے متاثررہا۔ جموں وکشمیررہبرتعلیم ٹیچرس فورم کے جنرل سیکریٹری جہانگیرعالم خان نے کہاہے کہ رہبرتعلیم اساتذہ کی ہڑتال کی وجہ سے نوے فیصد مڈل اورپرائمری سکولوں میں درس وتدریس کانظام ٹھپ ہوکرر ہ گیا۔ یادرہے کہ رہبرتعلیم اساتذہ گذشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کے بغیر ہیں جس کے نتیجہ میں جموں وکشمیررہبرتعلیم ٹیچرس فورم نے حکومت غیرذمہ دارانہ اورغیرسنجیدہ رویہ کے خلاف چارروزہ ہڑتال کااعلان کیاہے۔جہانگیرخان نے ایس ایس اے ٹیچروں کو بروقت تنخواہیں فراہم کرنے کا وزیرتعلیم کاوعدہ کھوکھلا ثابت ہوا اورتدریسی عملہ کے پاس ہڑتال کے سوال اب اورکوئی دوسراراستہ نہیں رہ گیاہے۔