رینگر //جواہر لال نہرو میموریل اسپتال رعناواری اور دیگر اسپتالوں میں کام کرنے والے ایچ ڈی ایف ملازمین نے تنخواہوں کی عدم فراہمی اور دیگر مانگوں کو لیکر احتجاج کیا ۔ احتجاجی ملازمین ’نا انصافی ختم کرو‘ کے نعرے بلند کررہے تھے۔ جموں وکشمیر ایچ ڈی ایف ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ پچھلے 18ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ ایس آر او 520میں شامل کئے جانے کے باوجود بھی انہیں پوری تنخواہیں نہیں دی جاتی ہیں۔نثار احمد نے بتایا کہ عالمی وباء کے دوران بھی ایچ ڈی ایف کے تحت کام کرنے والے ملازمین نے جان فشانی سے کام کیا ۔