سرینگر// لبریشن فرنٹ (H) کے چیرمین جاوید احمد میر نے کل حمزہ مسجد لال چوک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ BJP کی حکومت اپنی انتہا پسندانہ پالیسی کے تحت GST کے نام پر کشمیری عوام کو اقتصادی طور اپاہج بنانے کے لئے اسرائیلی قدامات اُٹھا رہی ہے اور سرِ زمین کشمیر پر PDP کے حکمران دہلی والوں کو برابر تعاون پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت کی موجودہ حکومت تنازعہ کشمیر کو سُلجھانے کے بجائے اس میں پیٹرول چھڑک رہی ہے اور اس کے پُر امن حل کرنے کے بجائے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ BJP کی اِس ناقص سیاسی اپروچ کا تمام انتہاہ پسند تنظیموں کے علاوہ افواج اور فورسز بھی تعاون دے رہی ہے۔ جاوید میر نے کہا تمام عالمی برادری اقوام متحدہ سے لیکر روس ، ٹرکی، امریکہ ، برطانیہ سالسی کا قردار ادا کر کے تنازعہ کشمیر کو پُر امن طور حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ مگر BJP کی سخت گیر پالیسی کی وجہ سے سارے برصغیر ہندو پاک جموں کشمیر میں کشیدگی اور خون خرابے کا ماحول پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا BJP کی حکومت کشمیری عوام سے سیاسی اور سفارتی سطح کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔جاوید میر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں موجودہ حالات کا سخت نوٹس لے کر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کشمیر ی عوام پر ڈھائے جا ئے مظالم کو فوری طور بند کیا جائے۔