Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

تم میرے پاس رہو

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 10, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
پھولوں کی پنکھڑیوں پر اوس کے قطرے موجود تھے۔ اُجالا داغ داغ تھا! آکاش کو جیسے سیاہ پینٹ سے رنگا گیا تھا!
’’یہ کیا حادثہ ہوا!؟‘‘ میں چونک اُٹھا۔ میں زور سے چلایا۔ میری آواز سن کر اماں اور ابو دونوں کچن سے باہر برآمدے میں آگئے۔
’’کیا۔۔۔ کیا ہوا بیٹے!؟‘‘ امی نے تعجب سے پوچھا۔
’’امی جان۔۔۔ دیکھ۔۔۔ دیکھ ذرا۔۔۔ اُوپر دیکھ‘‘ میں نے سہمی ہوئی آواز میں کہا۔
’’کیا ۔۔۔ کیا دیکھوں۔۔۔ کہاں دیکھوں؟‘‘ امی جان بولی۔
’’یہ ۔۔۔ یہ دیکھ‘‘۔ میں نے گملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔
’’اُف عیسیٰ! تم بھی صبح سویرے کیا اناپ شناپ بولنے لگے ہو؟‘‘۔ ابو غصے میں بولا۔
’’ذرا دیکھ۔۔۔ اوپر آسمان کی طرف دیکھ۔۔۔ دیکھ آکاش پر کیا ہورہا ہے!؟ تاروں کو لوٹنے کی بڑی سازش ہورہی ہے!‘‘۔
’’استغفراللہ! آکاش پہ یہ کالا رنگ کس نے چڑھایا! پھولوں پر یہ سیاہی کیسے چھاگئی!‘‘ امی کے ہونٹوں پہ خوف رقصاں تھا۔ 
’’آس پاس کا سارا ماحول دُھندلا دُھندلا سا ہوگیا!یہ ۔۔۔ یہ کیسے ہوا۔۔۔ کس نے کیا۔۔۔ کیوں کیا!؟‘‘ ابو حیرانگی میں بولے۔
’’ابو! پڑوسی کی چھت کی طرف بھی دیکھ۔ مینا بھی ڈر کے مارے گھونسلے سے باہر نہیں آرہی ہے!‘‘۔
’’ہاں ۔۔۔ ہاں بیٹے پرندے خوف کے مارے گھونسلوں سے باہر نہیں آرہے ہیں!‘‘ امی جان کے چہرے پر خوف کے آثار نمایاں تھے۔
’’خدا خیر کرے۔۔۔ کہیں قیامت کا بگل تو نہیں بجا!؟ کہیں کچھ نظر نہیں آرہا ہے! سیاہ نمی سے صبح وضو کررہی ہے! راہوں پہ کچھ سیاہی پُت چکی ہے! آنگن آنگن سُنسان ہیں! کالے دھویں نے ساری بستی کو گھیرے میںلے رکھا ہے!‘‘ امی جان اور ابو آپس میں باتیں کررہے تھے۔
نیم شب کو مجھے لگا تھا کہ آکاش کو کسی نے زخمی کردیا ہے!سرخ گھائو آکاش پہ صاف دکھائی دیتے تھے۔یہ ڈراونا اور ہیبت ناک منظر دیکھ کر میں جلدی سے اندر اپنے بیڈروم میں گھس گیا۔ مجھ پر نیند جلدہی حاوی ہوگئی اور میں گہری نیند سوگیا۔
’’کچھ تو گڑبڑ ہے!‘‘ امی جان ابو سے بولی۔
’’ہاں۔۔۔ کچھ نہ کچھ ضرور ہواہے! جبھی تو لوگ گھروں میں محصور ہیں۔‘‘ ابو نے امی جان کو جواب دیا۔
ہم تینوں بے قراری کے عالم میں برآمدے سے اِدھر اُدھر دیکھ رہے تھے۔۔۔ ایک عجیب سا سناٹا چھایا ہو اتھا۔ میں نے موبائل آن کیا۔۔۔ لیکن نیٹ بند آرہا تھا۔
’’بیٹے! خاور سے ذرا پوچھ کیا آفت آن پڑی ہے۔‘‘ ابو کے کہنے پر میں نے موبائل پر خاور سے بات کی۔
’’ہیلو۔۔۔ ہیلو ۔۔۔ خاور‘‘۔
’’ہیلو۔۔۔ ہاں۔۔۔ ہاں عیسیٰ‘‘۔ خاور بولے
’’یار! آکاش پر کسی نے سیاہ پینٹ کیا ہے!‘‘
’’کیا۔۔۔!؟‘‘ خاور تعجب سے بولے۔
’’ہاں۔۔۔ ہاں خاور اپنےکمرے کی کھڑکی کھول کر دیکھ۔‘‘
امی جان اور ابو فون پر ہماری گفتگو سن رہے تھے۔ وہ دونوں تذبذب میں تھے۔
’’ہیلو۔۔۔ہیلوعیسیٰ۔‘‘
’’ہیلو۔۔۔۔ہاں خاور سُن رہا ہوں۔‘‘
’’ابھی کچھ دیر قبل بغیر آواز کے جہاز آسمان پر پرواز کررہے تھے‘‘۔ خاور بولا
جہاز کا نام سن کر امی جان نے زور سے میرا دائیاں ہاتھ تھام لیا اور وہ مجھے برآمدے سے اندر کچن میںلے گئی۔
’’اُس دن بھی اسی طرح بغیر آواز کے جہاز ہمارے آنگن کے اوپر سے پرواز کرگئے تھے۔ احمدتمہارا بڑا بھائی تب بیس برس کا ایک خوبصورت جوان تھا۔ دھویں سے سارا آکاش سیاہ پڑ گیا تھا! ہر گھر کے آنگن میں دہشت پہرہ دے رہی تھی۔ ذہریلے دھویں سے احمد کی بینائی چلی گئی۔ احمد کو اپنی بینائی کھونے کا غم کالے ناگ کی طرح اندر ہی اندر ڈسنے لگا! یہاں تک کہ وہ ۔۔۔۔۔۔‘‘
’’پھر۔۔۔ پھر کیا ہوا امی جان!؟‘‘
’’بیٹا! وہی ہوا جو نہیں ہونا چاہئے تھا! احمد کی بے وقت موت نے تیرے ابو کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ بستی کا ہر گھر ماتم سرا بن گیا۔‘‘
’’امی! اُس دن بھی ۔۔۔۔!؟‘‘
’’ہاں۔۔۔ ہاں بیٹے جنگی جہازوں کے زہریلے دھویں سے ہیروشیما اور ناگاساکی کی یاد پھر ایک بار ادراک کے دریچے پر دستک دینے لگی۔ لوگ ذہنی تنائو (Mental Depression)کا شکار ہونے لگے۔جنگی جنون آشائوں کے محل خانوں کو راکھ کرکے چھوڑتا ہے۔ پھر بے بس اور مجبور انسان سب کچھ بھول جاتا ہے۔خواب بھی اور آزادی بھی!‘‘
امی جان نے مجھے بچے کی طرح گود میں چھپایا۔ وہ بلک بلک روتے ہوئے مجھ سے کہہ رہی تھی۔ 
’’میں تمہیں ہرگز درد کی انجمن کے حوالے نہیں کروں گی۔ میں تمہیں کھونا نہیں چاہتی ہوں۔ تم میرے پاس رہو۔‘‘
رابطہ: آزاد کالونی پیٹھ کا انہامہ
موبائل نمبر  ؛9906534724
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?