عظمیٰ نیوز ڈیسک
چنئی// تمل ناڈو کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کے باعث ریاست کے صحت کے محکمے نے ڈینگی، انفلوئنزا اور وائرل بیماریوں میں اضافے کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔چنئی اور اس کے آس پاس کے اضلاع کانچی پورم، چنگلپٹو اور تروولور میں بخار، تنفسی بیماریوں اور وائرل انفیکشن کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ریاست کے مختلف حصوں سے ملیریا اور لیپٹوسپائروسس کے کیسز بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ صحت کے حکام نے شہریوں سے خصوصا بچوں کی حفاظت کے لیے اضافی احتیاط برتنے کی درخواست کی ہے۔افسران نے شہریوں کو شدید بخار، سردی لگنا، کھانسی، گلے کی خراش، جسمانی درد اور سر درد جیسے علامات پر توجہ دینے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ ان علامات کی صورت میں فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔چنئی کے ایک نجی اسپتال کی ماہر حشرات رجنء وارئیر کے مطابق، اگر بچوں میں خشک کھانسی دو ہفتے سے زیادہ برقرار رہے تو یہ وائرل انفیکشن کی علامت ہو سکتی ہے۔