سرینگر//’کلچر آن کروز ‘کے عنوان سے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام سیریز کے حصہ کے طور پرکل یہاں ایک غیر معمولی ثقافتی پروگرام کا انعقاد ہوا ۔ پروگرام کا انعقاد جموں کشمیر اکاڈمی برائے فن ، ثقافت و لسانیات نے محکمہ سیاحت کشمیر کے اشتراک سے کیا تھا ۔ جس میں وادی کے معروف فنکاروں بشمول منظور احمد شاہ اور رشید جہانگیر نے حاضرین کو اپنے سے مسحور کیا ۔ یہ اقدام حکومت نے ریاست میں مخلوط ثقافت کے تحفظ و فروغ کیلئے اٹھایا ہے ۔ سیکرٹری اکیڈمی نے اس اقدام کو سراہنے کیلئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی تقاریب کے انعقاد سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مل کر اپنی ثقافت ، ہیری ٹیج اور تکسیریت کو منانے کا موقعہ فراہم ہوتا ہے ۔ اکیڈمی کے سیکرٹری نے کہا کہ اکیڈمی ایسی تقاریر کی میز بانی آئندہ بھی کرتی رہے گی ۔ پروگرام کو معروف براڈ کاسٹر طلحہ جہانگیر نے اینکر کیا ۔