Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

تمام غیر ضروری تعمیلات کی نشاندہی کرکرکے انہیں ختم کریں:ڈلو ایم ایس ایم ایز کی ڈیجیٹائزیشن کرنے کی بھی ہدایت دی

Towseef
Last updated: March 10, 2025 12:42 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//چیف سیکرٹری اَتل ڈلو نے یہاں کے شہریوں اور کاروباری اِداروں کی آسانی کے لئے سرکاری محکموں میں موجود تمام غیر ضروری تعمیلات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی۔اَتل ڈلو نے یہ ہدایات بزنس ریفارم ایکشن پلان (بی آر اے پی) 2024 کی عمل آوری میں مختلف محکموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔ اِس کا مقصد یونین ٹیریٹری میں کاروبار کرنے میں آسانی (ایز آف ڈوئنگ بزنس) کو بہتر بنانا ہے۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ کاروباری اِداروں اور شہریوں پر غیر ضروری تعمیل کے بوجھ کی جلد از جلد نشاندہی کریں اور اسے ختم کریں۔اُنہوں نے شراکت داروں سے وسیع البنیادمشاورت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایک جامع تجزیہ کیا جا سکے اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ سازی ممکن ہو۔ اُنہوں نے دونوں صوبوں میں تمام متعلقہ شہریوں اور شراکت داروںکے ساتھ الگ الگ فیڈ بیک سیشن منعقد کرنے کا مشورہ دیا تاکہ فیصلہ سازی کے عمل میں سب کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔اَتل ڈولو نے منظم طریقہ کار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے صنعت وحرفت محکمہ کو ڈِی ریگولیشن کے لئے محکمہ وار تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام پرانے اور غیر ضروری قوانین و ضوابط کو ختم کرنے کا مقصد کاروباری اِداروں اور عام شہریوں پر بوجھ کو کم کرنا ہے ۔اُنہوں نے سنگل وِنڈو سسٹم کا جائزہ لیتے ہوئے تمام خدمات کو مقررہ وقت کے اندر ڈیجیٹل طور پر فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے صنعت وحرفت محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ تجزیہ کرے کہ آیا خدمات آن لائن دستیاب ہیں یا اب بھی بیک اینڈ پر آف لائن فراہم کی جا رہی ہیں اور اس نظام کو اصل مقاصد کو پورا کرنے کے لئے سفارشات کے ساتھ ایک تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔چیف سیکرٹری نے ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک اہم اقدام کے طور پر محکمے کو مائیکرو، سمال اور میڈیم اَنٹرپرائزز (ایم ایس ایم اِیز) سے متعلق ڈیٹا کی تیز رفتار ڈیجیٹائزیشن کی ہدایت بھی دی۔ اُنہوں نے اِس عمل کی نگرانی اور تیز رفتاری کے لئے ڈائریکٹر اِنڈسٹریزجموں کو نوڈل آفیسر مقرر کرنے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوںنے اس اقدام کو کاروبار کے کلیدی پہلوؤں بشمول تجارتی تفصیلات، ورکنگ کیپٹل، کریڈٹ پورٹ فولیو، لین دین، اَفرادی قوت اور مشینری کو جامع انداز میں دستاویزی شکل دینے کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس تجزیاتی ڈیٹا کی مدد سے حکومت ایم ایس ایم ای سیکٹر کو بروقت مدد، کریڈٹ لنکیجز اور پالیسی اقدامات فراہم کر سکے گی تاکہ جموں و کشمیر بھر میں اس شعبے کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔اِس سے قبل کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وکرم جیت سنگھ نے میٹنگ کو یو ٹی میں بی آر اے پی 2024 کی عمل آوری میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میںجانکاری دی۔ اُنہوں نے بتایا کہ مختلف محکموں کے 434 اصلاحاتی نکات میں سے 424 کامیابی سے عملائے جا چکے ہیںجبکہ باقی 10 نکات 15 ؍مارچ کی آخری تاریخ سے پہلے مکمل کئے جائیں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام ضروری شواہد قومی پورٹل پر اپلوڈ کردئیے گئے ہیں اور صارفین کی رائے کی بنیاد پر حتمی جائزہ ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ کی جائے گی جس کے نتائج اپریل 2025 میں متوقع ہیں۔یہاںیہ بات قابل ذِکر ہے کہ بزنس ریفارمز ایکشن پلان (بی آر اے پی ) جو ڈیپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈِی پی آئی آئی ٹی ) کے ذریعے تیار اور تقسیم کیا گیا ہے، کا مقصد کاروباری ضوابط کو آسان بنانا اور ہندوستان بھر میں کاروبار دوست ماحول پیدا کرنا ہے۔ یہ اصلاحات کی بنیاد پر ریاستوں اور یو ٹی کا جائزہ لیتا ہے۔اِس کے آغاز سے اب تک سال 2025ء میں چھ ایڈیشن مکمل ہو چکے ہیںجبکہ بی آر اے پی 2024، بی آر اے پی پلس اور آر سی بی پلس اس کا ساتواں ایڈیشن ہے جو 15؍ مارچ 2025 ء تک ہندوستان بھر کی تمام ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز میں مکمل کیا جائے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

جموں

ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح

July 14, 2025
جموں

نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ

July 14, 2025
جموں

آئی جی پی جموں کا پولیس سٹیشن بشناہ کا دورہ جوانوں کیلئے پریفیب بیرک کا افتتاح ،افسروںسےبات چیت کی

July 14, 2025
جموں

حکومت لوگوں کو دہلیز پر صحت خدمات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم نائب وزیر اعلیٰ کا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور کا معائینہ،علاج و خدمات پر زور

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?