سرینگر// چیف انجینئر میکنیکل انجینئرنگ وجے کمار رینہ نے کہا ہے کہ موجودہ موسم سرما کے دوران کسی بھی قسم کی خراب موسمی صورتحال سے نپٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔رینہ نے کہا کہ ساؤتھ کشمیر میں10 ، نارتھ کشمیر میں5 اور سینٹرل کشمیر میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک صوبائی سطح پر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو خطے میں موسم کی تبدیلی پر مکمل نظر گذر رکھتے ہوئے حالات سے نپٹنے میں معاون ثابت ہوگا اور اشیاء ضروریہ کی فراہمی، سڑک رابطوں کو یقینی بنانے، بجلی و پانی کی دستیابی، طبی سہولیات میں معقولیت لائے گا۔