Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

تمام اسرائیلی یرغمالی رہا کرو ورنہ حماس کا کوئی رکن نہیں بچے گا: ٹرمپ کی وارننگ

Mir Ajaz
Last updated: March 6, 2025 9:32 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

واشنگٹن //امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو آخری وارننگ دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو اس کی بڑی قیمت چکانا پڑے گی۔ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ نے حال ہی میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہا ہونے والے یرغمالیوں کے گروپ سے ملاقات کی، اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں حماس کے خلاف نئی دھمکی جاری کی۔امریکی صدر نے مطالبہ کیا کہ حماس تمام یرغمالیوں کو ابھی رہا کرے اور مرنے والوں کی باقیات بھی واپس کرے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’میں اسرائیل کو وہ سب کچھ بھیج رہا ہوں جو اسے اپنا کام مکمل کرنے کے لیے درکار ہے، اگر میرے کہنے کے مطابق کام نہ ہوا تو حماس کا ایک بھی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اس کے علاوہ غزہ کے لوگوں کے لیے ایک خوبصورت مستقبل انتظار کر رہا ہے، لیکن اگر لوگوں کو یرغمال بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو ا?پ مارے جاؤ گے، ایک دانشمند فیصلہ کرو، یرغمالیوں کو ابھی رہا کرو، ورنہ بعد میں اس کی سخت قیمت ادا کرنا پڑے گی!‘امریکی صدر کی جانب سے یہ انتباہ 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس میں واپسی سے قبل ان کی ’مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی‘ کی عکاسی کرتا ہے، جس کے بعد جنوری کے وسط میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کا معاہدہ طے پایا تھا جس کا کریڈٹ انہوں نے اس وقت کے صدر جو بائیڈن کے عہدہ چھوڑنے سے پہلے لیا تھا۔مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالاتی نے قطر نیوز ایجنسی (کیو این اے) کو بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر زور دینا مصر، قطر اور امریکا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔الجزیرہ کے مطابق عبدالاتی نے ’کیو این اے‘ سے گفتگو میں کہا کہ مصر اور قطر کی ریاست کی مخلصانہ مشترکہ کوششیں گزشتہ جنوری میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب رہیں جس کے 3 مراحل ہیں، پہلے مرحلے پر اب تک عمل درآمد کیا جا چکا ہے، جبکہ اب ایک فریق اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل بھی جنگ بندی کے مراحل مکمل کرنے کا پابند ہے، مصر اور قطر معاہدے کی تکمیل کے لیے امریکا پر انحصار کر رہے ہیں۔مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم متعدد یرغمالیوں کو رہا کروانے میں کامیاب ہوئے اور اب بھی یہ کوشش جاری رہنی چاہیے، تمام یرغمالیوں کی رہائی تک دوسرے اور تیسرے مرحلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے، فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا جانا چاہیے اور امداد غزہ تک بھی پہنچنی چاہیے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزل سموٹریچ امریکی محکمہ خزانہ کے حکام سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں۔ایکس پر ایک پوسٹ میں بیزل سموٹریچ نے لکھا کہ ’گزشتہ 4 سال، جن میں بائیڈن انتظامیہ کے تحت، امریکی محکمہ خزانہ اور اسرائیلی حکومت کے درمیان وزارتی سطح کا کوئی اجلاس نہیں ہوا تھا، اب ہم ایک انتہائی اہم اجلاس کے لیے امریکی محکمہ خزانہ میں داخل ہو رہے ہیں۔‘انہوں نے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسرائیل کی ریاست کی واضح حمایت کی اور وہ ہمیں مکمل حمایت دے رہے ہیں، ملاقات میں حکام امریکا اور اسرائیل کے درمیان اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
عید کے دن تھنہ منڈی میں صفِ ماتم | المناک سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق،1زخمی
پیر پنچال
گورنمنٹ پرائمری سکول اپر سیداں پھاگلہ کی عمارت کھنڈر میں تبدیل بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،والدین پریشانی میںمبتلا
پیر پنچال
ڈوڈہ کے منو گندوہ میں آتشزدگی کی پراسرار واردات چار منزلہ رہائشی مکان خاکستر ،بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ
خطہ چناب
سانبہ میں زنگ آلود ماٹر شل بر آمد | بم ڈسپوزل سکارڈ نے ناکارہ بنایا
جموں

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

جے شنکر نے دہشت گردی سے نمٹنے میں بیلجیئم کی حمایت کا خیر مقدم کیا

June 9, 2025
بین الاقوامیتازہ ترین

حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت

June 8, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق

June 8, 2025
بین الاقوامی

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ ٹرمپ اور مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?