ریاسی //محکمہ انیمل ہسبنڈری ریاسی کی جانب سے پنچایت بھون تلواڑا میں کے سلسلہ میں ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ میں ڈائری کسانوں خصوصاً تلواڑا لوئر اور تلواڑا اپر کے گوجر طبقہ نے شرکت کی ۔ ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری جموں ڈاکٹر طاہر ایچ بیگ نے بھی کیمپ میں شرکت کی اور شرکا کو ہر قسم کی مدد بہم پہنچانے کی یقین دہانی کی ،تاکہ کسانوں کی آمدنی 2022تک دوگنا ہوسکے۔انیمل ہسبنڈری کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر یگ دت شرما ،ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر پی این کول، ڈاکٹر یشونت ،پبلسٹی افسر اور منیجر فروزن سیمن بینک ڈاکٹر انیل گپتا نے بھی خطاب کیا اور متعدد مدعوں پر مفصل جانکاری دی۔اس موقعہ پر جانورں کی تخم ریزی سے متعلق جانکاری بھی فراہم کی گئی۔