حیدرآباد//تلنگانہ میں لو لگنے کے سبب 171افراد کی اموات ہوئی ہیں کیونکہ ریاست شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔سرکاری طورپر اس کی توثیق ہوئی ہے ۔ سب سے زیادہ اموات ضلع کھمم میں ہوئی ہیں جہاں لو لگنے کے سبب 56افراد کی موت ہوئی جس کے بعد ضلع کریم نگر میں 27، ضلع نلگنڈہ میں 25اور منچریال ضلع میں 12اموات ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی لو لگنے سے اموات ہوئی ہیں لیکن ان کے اعداو شمار دستیاب نہیں ہوسکے تاہم لو لگنے سے جملہ اموات 171کی توثیق ہوئی ہے ۔ تلنگانہ میں گزشتہ چند دنوں سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔ درجہ حرارت 46ڈگری سے کئی علاقوں میں تجاوز کرگیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت کے اعظم ترین حد تک ریکارڈ ہونے کے علاوہ شمالی سمت سے آرہی گرم ہواوں نے عوام بالخصوص عمر رسیدہ اور بیمار افراد کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت کے اعظم ترین حد تک ریکارڈ ہونے کے علاوہ شمالی سمت سے آرہی گرم ہواوں نے عوام بالخصوص عمر رسیدہ اور بیمار افراد کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔آندھراپردیش کے باپٹلہ'مچھلی پٹنم اور وجئے واڑہ میں درجہ حرارت47ڈگری سلسیس ریکارڈ ہوا ہے جبکہ تلنگانہ کے بھدراچلم ' راماگنڈم اور نلگنڈہ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 46ڈگری درج کیا گیا ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے تلنگانہ اور آندھراپردیش گرمی کی لہر کی وارننگ جاری کی ہے ۔ اپنے بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے تاہم کہا ہے کہ ساحلی آندھراپردیش اور رائلسیما کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔