اوڑی//سرحدی علاقو ں میں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی کے باوجود فوج نے آر پار تجارت کو جاری رکھنے کی اجازت دی ہے تاہم گذشتہ روز مسافر بسوں کو لائن آف کنٹرول پار کرنے سے روکا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج نے کنٹرول لائن کے نزدیک واقع گاوں گوالتہ اور اوڑوسہ کے جنگلوں میں محاصرہ کر کے تلاشی کاروائی شروع کر دی جو آج دوسرے دن بھی جاری ہے۔ تاہم منگل کو کمان پل اوڑی سے آرپار تجارت بنا کسی خلل کے جاری رہی۔منگل دوپہر کے بعد کل 47 مال بردار ٹرکوں نے کمان پل عبور کیاجس میں 35 ٹرکیں سرینگر سے مظفر آباد کیلئے روانہ ہوئیںجبکہ 12 ٹرکیں مظفر آباد سے سرینگر پہنچیں۔