جموں//شہنازانجم چوہدری دخترعبدالرشید وعظمت بیگم ساکن کٹرمل تحصیل منجاکوٹ ضلع راجوری نے حال ہی میں سی بی ایس ای کی جانب سے جاری کردہ نتیجے کے مطابق لائف سائنسز مضمون میںتقابلی امتحان JRF-NET میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مذکورہ طالبہ باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں زولوجی مضمون میں پی ایچ ڈی ڈگری کررہی ہیں۔