عظمیٰ نیوز سروس
جموں //ڈائریکٹر ماہی پروری محمد فاروق ڈار نے ماہی پالن شعبے میں عملائی جارہی مختلف ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ضلع سانبہ اور ضلع کٹھوعہ کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران نیشنل فش سیڈ فارم کٹھوعہ کا معائینہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر ماہی پروری نے داتا تالاب بیر پور پُرمنڈل ضلع سانبہ میں قائم اِنٹگریٹیڈ فِش فارمنگ یونٹ کی ستائش کی جہاں ایک ترقی پسند کسان جو 2011 سے فِش فارمنگ کی سرگرمی سے منسلک ہے ، نے زراعت ، باغبانی ، پھولبانی کی سرگرمی وغیرہ پر مشتمل اِنٹگریٹیڈ فِش کلچر کو اَپنایا ہے۔کسان نے ایک تفریحی تالاب بھی قائم کیاہے جو لوگوں کے لئے کشش کا باعث ہے۔ کسان اَچھی آمدنی حاصل کرنے کے علاوہ نوجوانوں کے لئے روزگار بھی پید اکررہا ہے ۔ڈائریکٹر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ وجود کے یونٹ ہولڈر کو مسلسل مدد فراہم کریں تاکہ ضلع میں اس طرح کے مزید یونٹس قائم ہوں اور مچھلی کی پیداوارمیں اِضافہ کیا جاسکے۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ماہی گیری کے منصوبے شروع کرنے کے لئے کسانوں کی حوصلہ افزائی اور مدد کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر نے ضلعی افسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے ضلع میں ممکنہ علاقوں کی نشاندہی کریں تاکہ کلسٹر بیسڈ اپروچ کے تحت نجی شعبوں میں مزید فش فارمنگ یونٹوں کے قیام کو ترجیح دی جاسکے اور ماہی گیروں کو بہتر منافع کے لئے اپنی پیداوار فروخت کرنے کے لئے منظم مارکیٹنگ چینلوں کی سہولیت فراہم کی جاسکے۔ ضلعی اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت پی ایم ایس ایس ایس وائی اور دیگر استفادہ کنندگان پر مبنی سکیموں کے بارے میں عوام الناس تک پہنچائیں۔