رام نگر//تعمیری نکتی چینی جمہوری سیاست کی روح رواں ہے۔رام نگر اور رام نگر چوکی منڈلوں میں بی جے پی کے یک روزہ سممیلن سے خطاب کرتے ہوئے رام نگر حلقہ کے اسمبلی ممبر رنبیر سنگھ پٹھانیہ نے حکرمان سرکار کے خلاف نکتی چینی ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔چاہیے قومی یکجہتی یا عوامی بہبود کا مدعا ہے ،جموں کے ساتھ امتیاز کی بہت باتیں کی جاتی ہیں۔تاہم انہوں نے جے کے این پی پی کی مجوزہ للکار ریلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا سرکار کی غیت ضروری مخالفت اور نشانہ بنانا نہ تو جمہوریت کے لئے اچھا ہے اور نہ ہی لوگوں کیلئے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت زیادہ تر خیالات و سوچ کی جنگ ہے اور معمعولی ذاتی مدعوں کی نہیں وہ بھی اقتدار کی حصولی کیلئے۔انہوں نے جے کے این پی پی کو صلاح دی کہ موقعہ پرستی کی سیاست سے کُچھ نہیں ہونے والا ہے اور لوگ اس کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہون ن ے کہا کہ برسوں کی بد حالی کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا ۔پینتھرز پارٹی کی جموں کے ساتھ مبینہ امتیاز کے الزام کا حوالہ دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر جے کے این پی پی اس سلسلہ میں نیک نیت ہوتی تو اسنے گذشتہ دو ،تین دہائیوں میں اسکا سدباب کیا ہوتا۔جے کے این پی پی کے سپریمو کی جانب سے سنگ بازوں اور بٹہ کراٹے و دیگر ایسے ہی کیسوں کی پیروی کرنا اس بات کی عکاس ہے کہ پارٹی اقتدار سے دور ہونے کی وجہ سے مگر مچھ کے آنسوبہا رہی ہے۔قوم پرست پارٹیوں کو یکجا ہونے کی اپیل کرتے ہوئے پٹھانیہ نے ان پارٹیوں کو ریاست کی بھلائی کے لئے جد و جہد کرنے کی اپیل کی۔شوپیاں میں بی جے وائی ایم کے صدر کی ہلاکت پر انہوںنے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ حملہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔انہوں نے اسے ملی ٹینٹوں کی بوکھلاہٹ قرار دیا اور کہا کہ گوہر احمد کی قربانی کو پارٹی ہمیشہ یاد کرے گی اور ساے رائیگان جانے نہیں دیا جائے گا۔.