سرینگر //8بوئنڈری بلڈرز پرائیویٹ لمیٹینڈ اور جموں و کشمیر بینک کے اشتراک سے سرینگر کے گرینڈ ممتاز ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دو نوں تنظیموں نے جموں کے بھٹنڈا میں واقع’’ صفا ویلی‘‘ کیلئے قرضے دینے کا اعلان کیا ۔ جموں و کشمیر بینک کی جانب سے نائب صدر منصوبہ بندی اور کاروباری حکمت عملی کے ئانب صدر ، لیڈ بینک کے راکیشن گنڈوترا، ایگزیکیٹو صدر ایس این بی ڈی سرجیت سنگھ سہگل، زونل صدر ر منظور حسن ، کلسٹر ہید محمد شفیع بٹ اور ایگزیکیٹون ایس این بی ڈی سعید عادل بشیر موجو دتھے۔ اس موقعے پر راکیشن گنڈوترا اور دیگر بینک ممبران نے میدیا کو 2016میں کاروبار کی ترقی کیلئے ہائوسنگ لون اور 8بائوندریز بیلڈرز کے ساتھ طے معاہدے کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقسون کے برھتے ہوئے قدم کو دیکھتے ہوئے بینک نے ہائونگ سیکٹر پر توجہ دینے کی کوشش کی ہے۔ اس موقعے پر 8بائونڈریز کے جنرل منیجر عامر سہروردی نے کہا ’’ جموں و کشمیر بینکی مدد اور بغیر کسی روکاوٹ کے صارفین کو قرضے کی وجہ سے اہم جموں کے بھٹنڈا میں اس منصوبے کی تکمی پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی وقت پر منصوبہ مکمل کرنے اور100مقررہ وقت پر اختیارات دینے کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے معیار میں کوئی سودا نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا پہلا منصوبہ ہی جو وادی میں زندگی کے معیار کو اونچا کردے گا۔