Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

تعمیراتی پروجیکٹوں کو تعطل کاشکار نہ بنایاجائے !

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 6, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 کہیں حکام کی سست روی اور کہیں عوامی مطالبات کو نظرانداز کرنے کی پالیسی نے جموں ۔سرینگر ریلوے کے کام کو بری طرح سے متاثر کیاہے ۔ تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ ریلوے حکام نے لوگوں کے خلاف انہیں نقصان کا معاوضہ دیئے بغیر کچھ جگہوں پرکام کرنے کی ٹھان رکھی ہے ۔ جس کے نتیجہ میں کام ہی تعطل کاشکار بن جاتاہے اور نہ تو لوگوں کے مطالبات پورے ہوتے ہیں اور نہ ہی ریل رابطے کی تعمیر ہورہی ہے۔ بانہال کے نزدیک بنکوٹ علاقے میں ایک ریلوے ٹنل کی تعمیر کا کام بھی پچھلے سات ماہ سے مسلسل بند پڑاہے اور بنکوٹ کے لوگ انہیں درپیش مسائل حل نہ کئے جانے تک ریلوے ٹنل کے کام کو دوبارہ شروع کرنے کی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔ بنکوٹ ، کوٹس اور ہر گام و گردونواح کی کئی  بستیاں اس ٹنل کی زد میں آرہی ہیں اور اُنہیں بلاسٹنگ کی وجہ سے خطرات کا سامناہے۔ ریلوے ٹنل میں گزشتہ اکتوبر۔ نومبر میں کی گئی بھاری بلاسٹنگ کی وجہ سے آس پاس کے رہائشی مکانوں کو سخت نقصان پہنچ بھی چکاہے جس پر لوگوں کی طرف سے کئے گئے احتجاجی مظاہروں کے بعد 29 نومبر 2016 کے بعد اس ریلوے ٹنل پر کام روک دیا تھا۔ مقامی بستیوں کے رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑچکی ہیں اور مزید کام کی صورت میں کئی مکانوں کو سخت خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔لوگوں کے نقصانات کو دیکھتے ہوئے ضلع اگرچہ ضلع انتظامیہ رام بن نے حکام کو ہدایت دی تھی کہ متاثرین کو معاوضہ اد اکیاجائے اور کام بھی دوبارہ شروع کیاجائے لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی جس کے سبب کام آگے نہیں بڑھ رہاہے ۔حالانکہ انتظامیہ کی ہدایت پر تعمیراتی کمپنی نے نقصان کا تخمینہ لگایابھی لیکن اس سے آگے کوئی کام نہیںہواجو پریشان کن بات ہے ۔ریلوے ٹنل بننے کی صورت میںبنکوٹ کی ایک بڑی آبادی کو بے گھرہونا پڑسکتاہے اور یہی وجہ ہے کہ مقامی لوگ اس بات پر بضد ہیں کہ کام جبھی شروع ہونے دیاجائے گاجب ان کو معاوضہ ملے گا۔ ریاست میں عام طور پر یہ دیکھاگیاہے کہ حکومت پروجیکٹ تو شروع کردیتی ہے لیکن اس سے پہلے زمین مالکان سے معاملات طے نہیں کئے جاتے جس پر اُسے بعد میں مالکان سے قانونی جنگ لڑنا پڑتی ہے اوراس عمل میں مہینوں نہیں بلکہ برسہابرس ضائع ہو جاتے ہیں ۔دیگر کئی پروجیکٹوں کی طرح بنکوٹ ریلوے ٹنل کاکام بھی اسی کشا کش کا شکار بن چکاہے جس کے حل ہونے تک کام آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ بنکوٹ کے متاثرین کو انصاف دیاجائے اور جہاں کام فوری طور پر شروع کرکے اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے اقدامات کئے جائیں وہیں زمین اور مکان مالکان کو بغیر کسی تاخیر کے معاوضہ دیاجائے تاکہ وہ گھروں کی از سر نو تعمیر کرکے آرام کی زندگی بسر کرسکیں ۔ اگر ریلوے حکام کی طرف سے ضد اور ہٹ دھرمی کا سلسلہ جاری رہا تو پھر ایک ٹنل ہی نہیں بلکہ یہ پورا پروجیکٹ تعطل کاشکار ہوکر رہنےکا اندیشہ ہےجس کی تکمیل پہلے سے ہی متعینہ ہدف کے مطابق ہونا ممکن دکھائی نہیں دے رہی ۔حکام کو اس معاملے کو سنجیدگی سے حل کرناچاہئے اور لوگوں کے مطالبات کو فی الفور پورا کیاجائے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?