سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے 40 کنسٹرکشن ورکروں اور مہلوک مزدوروں کے لواحقین کے حق میں 80لاکھ روپے کی منظوری دی ہے تاکہ انہیں مالی مدد کی جائے۔جے اینڈ کے بلڈنگ اینڈ ادر س کنسٹرکشن ورکروں ویلفیئر بورڈ کنسٹرکشن ورکروں کے حق میں تعلیمی مدد ، شادی امداد ، طبی معاوضہ ، وفات کے آخری رسومات کے اخراجات فراہم کر رہا ہے۔موجودہ مالی سال کے دوران بورڈ نے 150 کروڑ روپے کی امداد فراہم کی ہے۔بورڈ میں اس وقت 3.65لاکھ سے زیادہ رجسٹر ڈ ورکر ہے جن کے حق میں امداد دی گئی ہے ۔ اِس کے علاوہ 3.65 لاکھ ورکروں کے حق میں دو ماہ کے لئے کووِڈ۔19کی وَبا کے دوران خصوصی مددفراہم کی گئی۔واضح رہے کہ محکمہ سماجی بہبود ٹھوس اقدامات کر رہا ہے تاکہ مقدمات کو مقررہ وقت کے اندر نمٹا یا جائے۔ادھر مشیر فاروق خان نے دُنیا کے مشہور نشاط گارڈن کے باہر نصب آئی لَو سری نگر ٹائپو گرافی کا دورہ کیا۔ مشیر نے سِگنیج کے ساتھ تصویر لینے میں گہری دِلچسپی کا اِظہار کیا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے فاروق خان نے کہا کہ کشمیر میں سن رائز کی جانب سے اِس طرح کے اقدام کو دیکھ کر خوش ہوئی اور لوگوں کے لئے سِگنیج کے ساتھ اَپنی تصاویر پر کلک کرنا ایک شاندار مقام ہے۔یہ ٹائپو گرافی اِنڈین آرمی کے 31 سب ائیریا کے تعاون سے کشمیر میں سَن رائز نے بنائی اور نصب کئے۔