عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر بینک نے ممکنہ قرض دہندگان کو سہولت کے علاوہ رعایتیں فراہم کرنے کے مقصد سے منگل کوSANY Heavyپرائیویٹ لمیٹیڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا۔ڈپٹی جنرل منیجر (کارپوریٹ بینکنگ؍MSME) نے بینک کیلئے اپنے دستخط کیے، جبکہ بطور چیف آپریٹنگ آفیسر (COO) سنجے سکسینہ نے SANY کی جانب سے بینک کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایم او یو پر دستخط کیے، جس میں دونوں اداروں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ SANY کھدائی کرنے والوں، کرینوں، وہیل لوڈرز اور دیگر بھاری مشینوں کا عالمی فراہم کنندہ اور تعمیراتی آلات بنانے والا ایک سرکردہ ادارہ ہے۔اپنے اپنے شعبوں میں دو سرکردہ کمپنیوں کے درمیان ایسوسی ایشن کو ایک نتیجہ خیز تجویز قرار دیتے ہوئے خاص طور پر تعمیراتی کاروبار میں مصروف بڑے گاہکوں کو شامل کرتے ہوئے ڈی جی ایم نشی کانت شرما نے کہا’’ہم J&K بینک میں ہمیشہ ایسے مواقع تلاش کرتے ہیں جو ہمارے صارفین کیلئے فائدہ مند ہوں۔