سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا ہے کہ ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ تعمیراتی سامان مثلاً ریت،اینٹوں،باجری،سیمنٹ اور مٹی وغیرہ کی ٹرانسپورٹیشن کے دورا ن اسے ڈھانپا نہیںجاتا جس سے اس سامان کی دھول اڑ جاتی ہے اورماحول آلودہ ہونے کے علاوہ دیگر ماحولیاتی مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں ۔چنانچہ اس بدعت پر روک لگانے کے لئے صوبائی کمشنر نے تمام متعلقین سے تلقین کی ہے کہ وہ مختلف مقامات تک تعمیراتی سامان کی ٹرانسپورٹیشن کے دوران اسے مناسب طریقے پر ڈھانپ لیں اورایگر کوئی بھی شخص اس حکمنامے کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تو اُس کے خلاف پولیس ضابطے کے تحت کارروائی کرے گی۔