اونتی پورہ//کیگام اونتی پورہ میں سڑک کی تعمیر کے دوران اراضی سے باہر نکلنے والے پانے کو راستہ بند ہونے کے وجہ سے سینکڑوں کنال زرعی اراضی زیر آب ہے جس کے ساتھ ہی علاقے کے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایک پرائیوٹ تعمیراتی ایجنسی نے سرینگر سے اننت ناگ تک تعمیر کی جارہی چارلین والی سڑک کے تعمیر کے دوران قصبہ اونتی پورہ سے چند کلومیٹر دور کیگام کے مقام پر سڑک کی تعمیر کے دوران زرعی اراضی سے پانی خارج ہونے والی جگہ کو بند کرنے کی وجہ سے 400 کنال سے زائد آبی زرعی اراضی میں پانی جمع ہواہے جس کی وجہ سے موسم بہار آنے کے ساتھ علاقے کے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔مقامی شہریوں نے بتایا کہ دسمبر مہینے سے مقامی آبادی نے ایجنسی کو اس حوالے آگاہ بھی کیا تاہم انہوں نے آبادی کے اس اہم مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔