Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

تعلیم یافتہ نوجوان اور بیروزگاری کا بحران تباہی سے بچنے کیلئے ناامیدی کو امید میں بدلنا ہی پڑے گا

Towseef
Last updated: January 16, 2023 1:29 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

آج کے نوجوانوں کے لئے سب سے اہم چیز کیا ہے؟۔ اس سوال کے جواب میں کوئی اختلاف نہیں ہو سکتاکہ آج نوجوانوں کی سب سے بڑی ضرورت روزگار ہے کیونکہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرکے ہی ہم قوم کو آگے لیجاسکتے ہیں۔جہاں تک روزگار کی فراہمی کا تعلق ہے تو یہ کوئی آسان کام نہیں ہے اور جس طرح اس وقت جموںوکشمیر میں بیروزگاری کی شرح ملکی سطح پر سب سے زیادہ ہے ،ایسے میں ہر تعلیم یافتہ نوجوان کیلئے سرکاری سیکٹر میں روزگار کا بندوبست کرنا ممکن ہے ۔تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر نوجوانوںکو باروزگار کیسے بنایا جائے۔جواب مختصراً یہ ہے کہ ہمیں روزگار کے مواقع بڑھانے کی ضرورت ہے۔جو بھی حکومت نوجوانوں کے اس مطالبے پر لبیک کہے گی، وہ بہتر طرز حکمرانی کی مثال پیدا کرے گی۔اگر اس پس منظر میں دیکھا جائے توجموںوکشمیر یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہاکا بارہا روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اعلانات خوش آئند ہیں۔نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اس طرح کے فیصلوں کی ضرورت ہے۔ اس طرح کے فیصلے ہمارے نوجوانوں کیلئے مستقبل کے دروازے کھولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ملازمتوں کے موجودہ جمود کے ماحول میں ہمارے نوجوانوں کے مایوس ہونے کا امکان ہر وقت زیادہ ہے۔اگر ایک نوجوان تعلیم یافتہ شخص امید کھو دیتا ہے، تو یہ بڑے پیمانے پر معاشرے کیلئے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح نشہ جیسی برائی نے بہت سے نوجوانوں کو صرف اس وجہ سے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے کہ انہیں نوکری نہیں ملتی۔ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ ہمارے نوجوان کس طرح غلط کاموں میں ملوث ہوتے ہیں جب کہ ان کے پاس توجہ دینے کیلئے کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اس صورتحال میں ہمارے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے کامیابی کے امکانات کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔مسابقتی امتحانات عمر کی حد میں نرمی کرنے سے زیادہ نوجوان امید کے دائرے میں رہیں گے اور امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے سخت محنت جاری رکھیں گے جو مستقبل میں کامیابی کو یقینی بنا سکتا ہے۔یہ فیصلہ بہت سی نوجوان روحوں کے مستقبل کو بچانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔اب یہ ان نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس فیصلے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ اس نرمی سے مستفید ہونے والوں کو سخت محنت کرنی چاہئے اور اپنے خوابوں کا تعاقب کرنا چاہئے۔ تاہم محض یہ ایک قدم ہی بیروزگاری کے سنگین بحران کا حل نہیں ہے۔ابھی تو سرکاری سیکٹر میں خالی ہزاروں اسامیوںکو پُر کرنے کی سمت میں ٹھوس اقدامات نہیںہوپارہے ہیں۔ حکومت کو مزید نوجوان دوست اقدامات اور فیصلوں کے بارے میں سوچنا چاہئے۔جموں و کشمیر کو اس وقت ایک ایسے ماحول کی ضرورت ہے جہاں نوجوانوں کو تمام برے اثرات سے بچایا جاسکے۔امید کی فضا اور امکانات کا ایک ماحولیاتی نظام ہمارے نوجوانوں کو روشن مستقبل کی طرف لے جا سکتا ہے۔ امید اور امکانات ہوا میں نہیں ہوتے ہیں بلکہ امید اور امکانات کی فضا قائم کرنے کیلئے زمینی سطح پر ٹھوس اقدامات کرنا ہوتے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری حکومت اس ضمن میں کام کررہی ہے لیکن بیروزگاروں کی ایک بھاری فوج کو دیکھتے ہوئے یہ اقدامات حوصلہ افزاء نتائج نہیں دے رہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک تو سرکاری سیکٹر میں خالی پڑی سبھی اسامیوں کو ہنگامی بنیادوں پر شفاف بھرتی عمل کے ذریعے پُر کیاجائے اور دوم نجی سیکٹر میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جائیں اور ساتھ ہی خود روزگاری کے مشن کو نتیجہ خیز بنایا جائے اور نوجوانوں کی خودروزگاری کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ایک نوجوان دوست ماحول تیار کیاجائے جہاں ایک تعلیم یافتہ نوجوان کو اپنی تجارت شروع کرنے میں نہ صرف یہ کہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے بلکہ اُس کو یقین بھی ہوں کہ حکومت اُس کی پشت پر ہے اور سرکار اُسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیںگے اور کامیابی کی منزل چھونے تک اُس کا ہاتھ تھامے رکھے گی ۔جب اس طرح کا بندو بست ہوگا تو ہمارے نوجوان سماج کے کار آمدفراد بن سکتے ہیں اور یہ جموں و کشمیر کے روشن مستقبل کو یقینی بنائے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح
جموں
نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ
جموں
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کا ایل او سی کی اگلی چوکیوں کا دورہ فوجی جوانوں سے ملاقات، آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت کو قائم رکھنے کی ہدایت
پیر پنچال
۔4گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل، 51گاڑیاں بلیک لسٹ،9ڈرائیونگ لائسنس معطل| ڈیڑھ ماہ میں230گاڑیوں کے چالان، 31گاڑیاں ضبط، 9.65لاکھ روپےجرمانہ وصول
خطہ چناب

Related

اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?