Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

تعلیم کے نام پرٹیوشن مراکزکی وباء

Towseef
Last updated: April 18, 2025 12:14 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

تعلیم فراہم کرنے کے نام پرجموں وکشمیر کے ہر گلی ،نکڑ پر بورڈ لگا کر قائم کئے گئے ٹیوشن مراکز یا کوچنگ سینٹر برساتی مینڈکوںکی طرح سر ابھار چکے ہیں،اُس سے ایک سنگین سماجی مسئلہ پیدا کردیا ہے اور اب لوگ یہ تمیز کرنے سے قاصر ہیں کہ کس کوچنگ مرکز پر حقیقی درس و تدریس کا اہتمام کیاجارہا ہے اور کہاں تعلیم کے نام پر تجارت چل رہی ہے۔گزشتہ برس نجی ٹیوشن مراکز کو جوابدہ بنانے اور ان کی نگرانی کیلئے نہ صرف طریقہ کار مقرر کیاگیا تھابلکہ ایک کمیٹی بھی بنائی گئی تھی جوان مراکز کا وقتاً فوقتاً معا ئنہ کرکے وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتی ۔حکمنامہ جاری کرکے ٹیوشن و کوچنگ مراکز کو باقاعدہ بنانے کی باتیں کی گئی تھیں ،یہاں تک ان نجی تعلیمی وٹیوشن مراکز کو رجسٹریشن مکمل کرنے کی حتمی مہلت بھی دی گئی تھی اور رجسٹریشن فیس کا ڈھانچہ مقرر کرکے تعلیم کے نام پر قائم ایسے تمام تجارتی مرکز کو متنبہ کیاگیاتھا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اندر فوری طوررجسٹریشن کے لوازمات پورا کریں تاکہ وہ اپنے مراکز بنا کسی پریشانی کے چلاپائیں ،بصورت دیگر ان تمام مراکز کو سربمہر کرنے کی باتیں بھی ہوئی تھیں تاہم رات گئی تو بات گئی کے مصداق ناظم تعلیمات کشمیر اپنی ہی کہی باتیں بھول گئے ۔نہ رجسٹریشن ہوئی ،نہ کاغذی کارروائی اور نہ ہی کوئی مرکز بند ہوا بلکہ تمام مراکز حسب سابق امسال بھی پوری شان وشوکت کے ساتھ چل رہے ہیں۔ حالانکہ جموں وکشمیر ریگولیشن آف پرائیوٹ ٹیوشن سنٹر رولز2010میں ٹیوشن مراکز کے قیام او ر بنیادی ڈھانچہ کے حوالے سے کیا رہنما خطوط وضع کئے گئے ہیں ،وہ واضح ہیں ۔ ان رولزکو نافذ کرنے کی مجازاتھارٹی ناظم تعلیم کے سطح کے آفیسر سے کم نہ ہوگی اور ہر کوچنگ و ٹیوشن مرکز کو اسی مجاز اتھارٹی کے سامنے اپنے آپ کو رجسٹر کرنا ہے اور اس کے بعد نگرانی کمیٹیاں ان مراکز کی مسلسل نگرانی کرتی رہیں گی اور کوئی بھی ایجنسی یا گرد اس اتھاڑتی سے اجازت لئے بغیر اپنا کوچنگ یا ٹیوشن مرکز چلا نہیں سکتااور رجسٹریشن کی تجدید کرنے کے بغیر مرکز نہیں چل سکتے۔تاہم تجدید صرف بہتر کارکردگی کی بنیاد پرہی دی جاسکتی ہے اور بہتر کارکردگی کی سند نگرانی کمیٹیاں ہی دے سکتی ہیں۔ان رولز میں واضح کیاگیا ہے کہ نجی ٹیوشن کے لئے اجازت نامہ دوشفٹوں تک ہی محدودہوگا جن میں پہلا شفٹ ایام کارشروع ہونے سے آدھا گھنٹہ قبل اور دوسرا شفٹ ایام کار ختم ہونے کے بعد تک ہی محدودہوگا۔رولز کے مطابق حکومت سرمائی زون میں ہر سال اکتوبر اور گرمائی زون میں مارچ میں ہی تسلیم شدہ ٹیوشن و کوچنگ مراکز کی فہرست جاری کرے گی تاکہ طلاب کو دھوکہ نہ دیا جائے۔قوانین کے مطابق ان مراکز میں طلبہ کے داخلہ کی رجسٹر ،ٹیوشن فیس کی وصولی کیلئے باضابطہ کھاتہ بنانا،ٹیوشن کورس شرو ع کرنے سے 15روز قبل ہر مضمون،کلاس اور کورس کا ماہانہ ٹیوشن فیس نوٹس بورڈ پر واضح کرنا،ہر جماعت میںغریب ،نادار ،مستحق اور یتیم بچوں اور سطح افلاس سے نیچے گزر بسر کرنے والے بچوں کیلئے 10فیصد داخلے مخصوص رکھنا شامل ہیں۔جہاںتک ان مراکز میں بنیادی ڈھانچے کا تعلق ہے تو رولز کے مطابق یہ مراکز آبادی سے خاموش علاقوں میں قائم ہونے چاہئیں۔ہر طالب علم کیلئے ٹیوشن مرکز میں9مربع فٹ جگہ ہونی چاہئے۔لڑکیو ں کیلئے علیحدہ ویٹنگ روم،علیحدہ بیت الخلاء اور علیحدہ پینے کے پانی کی سہولت میسر ہونی چاہئے۔بچوں کیلئے آرام دہ بیٹھنے کی جگہ اور بجلی،گرمی و سردی کامناسب انتظام لازمی ہے ۔تدریسی عملہ کے بارے میں رولزمیں واضح کیاگیا ہے کہ پرائمری اور اپر پرائمری(مڈل)کلاس کے بچوں کو پڑھانے کیلئے اساتذہ کم از کم گریجوٹ یا بی ایڈ کے ساتھ گریجوٹ ہونے چاہئیں جبکہ سکینڈی سطح کے بچوں کوپڑھانے والے اساتذہ کسی بھی صورت میں بی ایڈ کے ساتھ گریجوٹ ہونے چاہئیں۔ہائر سکینڈی سطح کے بچوں کو پڑھانے والے متعلقہ مضامین میں ماسٹری ڈگری رکھتے ہوں اور وہی ان بچوں کو پڑھانے کے اہل ہونگے جبکہ بچوں سے لی جانے والی فیس معقول ہونی چاہئے۔ قوانین کے تحت ان مراکز کیلئے جو لوازمات ہیں،شاید ہی کوئی مرکز ان پر پورا اتر رہا ہے بلکہ حق گوئی سے کام لیاجائے تو ان مراکز میں بچوں کو بھیڑ بکریو ں کی طرح رکھاجارہا ہے اور سینکڑوں بچوں کا کلاس لیکر اساتذہ صاحبان لائوڈ سپیکروں کا استعمال کرکے کلاس لیتے ہیں۔اس نظام میں بچوں کے پلے کیا پڑے گا ،اندازہ لگانا مشکل نہیںہے ۔9مربع فٹ کی جگہ کا تصور کرنا بھی محال ہے ،ان ٹین کے شیڈوں اور مکان وشاپنگ کمپلیکسوں کے بڑے کمروں میں ویٹنگ روم ،بجلی،گرمی وسردی یا پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔اس کے باوجود بھی انہیں تعلیم و تعلم کے مراکز قرار دیا جائے تو یہ زیادتی ہوگی اور عام لوگوں کا الزام ہے کہ حکام کے ساتھ ملی بھگت ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی ۔یہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے ۔یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب ناظم تعلیم کو دینا پڑے گا ورنہ الزامات لگتے رہیں گے اور وہ اپنے آپ کو ان الزامات سے نہیں بچاپائیں گے اور نہ ہی وہ میڈیا کے چبھنے والے سوالات سے فرار حاصل کرپائیں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025
اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?