فیاض بخاری
بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے نملن علاقے میں سرکار نے 21 برس قبل ایک سکول کیلئے درکارمزید جگہ کیلئے ایک عمارت کی تعمیرکا آغاز کیا تھا تاہم ابھی تک عمارت تشنہ تکمیل ہے۔جس کے وجہ سے طلاب کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق سرکارنے 2004 میں نملن گائوں میں قایم گورنمنٹ مڈل اسکول کیلئے ایک عمارت کی سنگ بنیاد ڈالی تھی تاہم 21سال گذر جانے کے باوجود میں عمارت نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر چہ سرکاری خزانے سے اس کی تعمیر کیلئے لاکھوں روپے نکالے گئے تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ ابھی تک اس عمارت کو مکمل نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے مذید بتایا ہے کہ عمارت کی صرف چار دیواری کھڑی کی گئی ہے جس کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ نے عمارت کا باقی کام نامعلوم وجوہات کے بنا پر ادھورا چھوڑ دیا ہے اور طویل عرصہ چھت کے بغیر رہنے کی وجہ سے عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے۔ لیکن سرکار اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ایک مقامی طالب علم نے بتایا کہ اسکول میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیںتعلیمی لحاض سے کافی پریشانوں کو سامناکرنا پڑ تا ہے۔ جس کے نتیجے میں طلاب کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ انہوںنے گورنر انتظامیہ سے جلد از جلد اس عمارت کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ اسکولی بچوں کی تعلیم پر بْرا اثر نہ پڑے۔