Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

تعلیمی کلینڈر کی تبدیلی حکم نامہ میں موجود ابہام دو رکر نے کی ضرورت

Mir Ajaz
Last updated: September 2, 2022 12:53 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

بالآخر وہ ہوکر ہی رہ گیا جس کی قیاس آرائیاں گزشتہ کچھ عرصہ سے جاری تھیں۔یوٹی حکومت نے بدھ کے رز جموں و کشمیرمیں یکساں تعلیمی کلینڈرکے نفاذ کیلئے باضابطہ طور پر احکامات صادر کئے۔اس سلسلے میں حکم نامہ گورنمنٹ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری آلوک کمار نے جاری کیا اور اس مقصد کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا گیا ہے۔ اب 10ویں،11ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات جموںوکشمیر کے مشکل علاقوں کو چھوڑ کر مارچ میں منعقد ہونگے اور جون میں نتائج کا اعلان کیاجائے گاجبکہ بائی انیول یا پرائیوٹ امتحانات اگست میں ہونگے اور اکتوبر تک نتائج کا اعلان ہوگا۔مارچ میں 10ویں اور11ویں جماعت کے امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کوگیارہویں اور بارہویں جماعت میں عبوری داخلہ دیاجائے گا اور امتحانی نتائج میں کامیاب ہونے کی صورت میں داخلہ مستقل کیاجائے گا اور کامیاب نہ ہونے کی صورت میں انہیں اگست کے بائی انیول یا پرائیوٹ امتحان میں شریک ہونے کی پھر اجازت دی جائے گی اور نئی جماعت میں عارضی داخلہ تب تک برقرار رہے گا تاہم اگر وہ اس امتحان میں بھی کامیاب نہ ہوسکے تو عبوری داخلہ منسوخ ہوگا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کا داخلہ حتمی کیاجائے گا۔جموںوکشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن سے امتحان کا تفصیلی شیڈول جاری کرنے کو کہا گیا ہے جس میں درخواست فارم جمع کرنے کا شیڈول بھی شامل ہے۔یکساں تعلیمی کلینڈر جاری کرنے کے پیچھے قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کو جواز کے طور پیش کیاجارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ایسا کرکے پورے ملک میں یکساں تعلیمی کلینڈر کا نفاذ یقینی بن گیا اور اب جموںوکشمیر کے طالب علم بھی ملک کے دیگر طالب علموں کی طرح ایک ساتھ امتحانات میں شامل ہونگے اور ایک ہی سیشن میںفارغ بھی ہوجائیں گے ۔گوکہ امتحانی اور داخلہ سیشن کی تبدیلی کے بارے میں بات کرنے کی گنجائش ہے تاہم فی الوقت اس مسئلہ پر بات کرنے کی بجائے بدھ کو جاری کئے گئے حکم نامہ کے نتیجہ میں اول سے آٹھویں جماعت تک زیر تعلیم طلاب کے تعلیمی کلینڈر کے بارے میں پیدا ہوئے انتشار پر بات کرنا ناگزیر بن چکا ہے کیونکہ یہ حکم نامہ نچلی جماعتوںکے امتحانات کے انعقاد کے بارے میںمکمل طور پر خاموش ہے ۔سوال پیدا ہوجاتاہے کہ اگر دسویں سے لیکر بارہویں جماعت تک مارچ سیشن کردیا گیا ہے تو اول تا آٹھویںجماعت کیلئے کیا فیصلہ لیاگیا ہے ۔کیا نچلی جماعتوں کے طالب علم حسب سابق ونٹر زون میں اکتوبر اور سمر زون میں مارچ میں امتحانات دیتے رہیں گے یا یہاں بھی کوئی تبدیلی کی جائے گی۔جموںوکشمیر کے تعلیمی کلینڈر کوقومی تعلیمی کیلنڈر سے ہم آہنگ کرنے پر کسی کو اعتراض نہیں ہے اور یقینی طور پرحکومت کے پاس تعلیمی سیشن کو تبدیل کرنے کی کوئی نہ کوئی معقول وجوہات ہوں گی لیکن اس طرح کا حساس فیصلہ لینے سے پہلے تمام فریقین کے ساتھ وسیع مشاورت ہونی چاہئے تھی جو نہ ہوسکی ۔تعلیم بہت اہم شعبہ ہونے کے ناطے اہم فیصلے کرنے سے پہلے اس طرح کی مشاورت اور رائے کی ضرورت ہے۔ یہ یک طرفہ معاملہ نہیں ہونا چاہئے تھا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ کمیٹی کی سفارشات کو لاگو تو کیاگیا لیکن جموںوکشمیر کے ممتاز ماہرین تعلیم ،سابق سرکاری عہدیداروں و سیول سوسائٹی ممبران کی آراء کو در خور اعتناء تک نہیں سمجھا گیا جنہوںنے باضابطہ طور ایک میمورنڈم کی صورت میں سرمائی زون میں تعلیمی کلینڈر تبدیل نہ کرنے کی گزارش کی تھی اور اس کے دفاع میں ٹھوس دلائل بھی دئے تھے ۔حکومت ’مرغی کی ایک ٹانگ ‘والے محاورے کے مصدا ق کسی بھی طرح یکساں تعلیمی کلینڈر نافذ کرنے کے حق میں تھی اور اس کیلئے مسلسل قومی تعلیمی پالیسی کے صد فیصد نفاذ کا سہارا لیاجارہا تھا اور ایسا ہی ہوا۔اب جبکہ ہائی اور ہائیر سکینڈری کلاسوں کیلئے مارچ سیشن کا اعلان ہوچکا ہے تومزید بات کرنا عبث ہے لیکن کیا حکام سے پوچھا جاسکتا ہے کہ انہوںنے مارچ سیشن کے انعقاد کیلئے یہاں کیا تیاریاں کی ہیں؟۔ ہمارے سرکاری سکولوں کی خستہ حالی سے کوئی نابلد نہیں ہے ۔کیا حکام کو دسمبر ،جنوری اور فروری کے تین کٹھن ماہ دسویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کو گھر بٹھانے کا ارادہ ہے تاکہ وہ گھر میںہی امتحانات کی تیاری کرسکیں۔اگر یہ منصوبہ ہے تواس پر افسوس ہی کیاجاسکتا ہے اور اگر یہ منصوبہ ہے کہ سرما میں بھی تدریسی عمل ان کلاسوں کیلئے جاری رکھا جائے گا تو موجودہ تعلیمی ڈھانچہ میں وہ قطعی ممکن نہیں ہے کیونکہ ہمارے سکولوں میں سرما کی کٹھن سردی سے نمٹنے کا کوئی انتظام نہیںہے ۔ ممکن ہے کہ کمیٹی نے اپنی سفارشات کو ان مسائل کو بھی ایڈرس کیاہو لیکن چونکہ اس ضمن میں ابھی تک کوئی ٹھوس چیز سامنے نہیں آئی ہے توبادی النظر میں یہ ایک مخصوص طبقہ کو خوش کرنے کیلئے عجلت میں لیاگیا فیصلہ ہی نظرآرہا ہے۔ورنہ اگر فیصلہ لینے سے قبل کوئی ہوم ورک کیاگیا ہے تو محکمہ تعلیم کو اُس کا خاکہ عوام کے سامنے پیش کرنا چاہئے تاکہ عوام میں اضطراب کی کیفیت ختم ہو ،نیز نچلی جماعتوں(اول سے آٹھویں تک)کے تعلیمی کلینڈر کے حوالے سے مسلسل موجود ابہام دور کرناچاہئے تاکہ پتہ چلے کہ کہیں یکساں تعلیمی کلینڈر کے نفاذ کی کوشش میںیوٹی میں بیک وقت دو تعلیمی کلینڈروں پر عمل تو نہیں ہوگا؟۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
محکمہ جنگلات میں تبادلے و تقرریاں
تازہ ترین
نیشنل کانفرنس مجلس عاملہ کی تشکیل نو، صوبائی صدر کا عوامی خدمت پر زور
تازہ ترین
ادھم پور تصادم میں مارا گیا ملی ٹینٹ جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘ تھا: پولیس سربراہ
تازہ ترین
اردوزبان کو غیر ضروری طور پر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین

Related

اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?