سرینگر//جموں وکشمیر حکومت نے وادی کے تعلیمی اداروں کو مزید 2دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ امن و قانون کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے بطور لیا گیا ہے۔ سکولوں اور کالجوں کو بند کرنے کے علاوہ ان دو دنوں میں لئے جانے والے تمام بورڈ امتحانات کو بھی ملتوی کیا گیاہے۔