سرینگر // وادی میں موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام اسکولوں اور کالجوں میں 9 اپریل تک تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جمعرات کو لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر وادی کے تمام اسکول اور کالج 9 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس دوران کشمیر یونیورسٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کو لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کئے گئے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ کورسوں میںداخلہ کے لئے منعقد ہونے والے امتحانات کے سلسلے میں ہارڈ کارپیوں کے داخلے کی آخری تاریخ 8 اپریل تک بڑھا دی گئی ہے۔ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) نے بھی جمعرات کو لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے۔