سرینگر//پی ڈی پی کے نائب صدر سرتاج مدنی نے وادی کے کچھ اضلاع میں آئے دن تعلیمی ادارے مقفل ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف تعلیم ہی زندگی کا مقصد فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس صورتحال کو جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تو یہ ہمیںکھوکھلا کر دے گی،اور ہم ایسا گناہ کریں گے،جس کی کوئی بھی تلافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم صرف مستقبل کا معاملہ نہیں ہے،بلکہ انسانی نسل کا ایک جوہر پارہ،ایک سنجیدگی ، شعور اور فضیلت ہے،جو کہ مہذب قوم یا ملک میں زندگی بسر کرنے کا مقصد فراہم کرتی ہے۔ سرتاج مدنی نے کہا کہ حصول تعلیم ایک اعتماد ہے،جس سے ہر ایک طبقے کی ترقی ہوتی ہے۔ پی ڈی پی کے نائب صدر نے کہا کہ تمام زندگی کا معنی اور خیال فوت ہوتا ہے،اگر تعلیم کو نظر انداز کیا جائے،جبکہ زندگی کی خوبصورتی حصول تعلیم اور علم میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جوابدہ اور ثقافتی وجود کے فخریہ قوم ہونے ناطے ہمیں شائستہ روئیے اور محب علم کے وارث سمجھا جاتا ہے۔سرتاج مدنی نے کہا کہ اگر ہمارے بچے اسی طرح بڑے ہوئے ،جس طرح انہیں بڑھنے کا حق ہے،تو وہ اپنی عزت لیکر زندگی بسر کریں گے،جبکہ ترقی کے بہتر مواقعے بھی انہیں فراہم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بہ حیثیت ایک والد،میں امید کرتا ہو کہ ہموار اور بغیر رکاوٹ سیکھنے کے عمل سے ہم اس مقصد کے حصول کیلئے پٹری سے نیچے نہ اتریں،تاہم انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت اس کے برعکس ہو رہا ہے۔ سرتاج مدنی نے کہا کہ شخصیت کی تعمیر اور پرامن واقفیت کیلئے قیمتی ایام کا نقصان چونکا دینے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرم سے تاہم ہمارے سر جھک جاتے ہیں،اور میری طرح دیگروالدین کو تشویش لاحق ہوچکی ہے،تاہم ہمیں لاچاری کا اظہار نہیں کرنا چاہئے،کیونکہ تعلیم اور حصول تعلیم میں نقصان کی کوئی بھی تلافی نہیں ہے۔ مدنی نے کہا کہ یہ انسانی فطرت ہے کہ کسی بھی کنبے میں جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے،تو خوشی کے ساتھ ایک امید بھی جنم لیتی ہے،جبکہ والدین کے گود سے اسکول کے احاطے میں قدم رکھنے سے یہ امید بھی دو گنی ہو جاتی ہے۔مدنی نے ریاست میں عدم استحکام کے ماحول کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس ماحول سے مال و جان کا کافی زیاں ہو رہا ہے،انہوں نے تاہم کہا کہ سیکھنے کے وقت کے نقصان سے ہم ہنر اور علم سے محروم ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا اجتماعی ضمیر ابھی اس حد تک ناکام نہیں ہوچکا ہے کہ تباہی کو اس حد تک پہنچے دیا جائے،جہاں سے اس کی تلافی محال ہو۔ سرتاج مدنی نے والدین،سماج کے ذی شعور لوگوں اور طلاب سے اپیل کی کہ وہ اس تباہی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ان نے اس قدم کو بروقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل اور کوشش سے تعلیمی مراکز میں سرگرمیاں شروع ہوگی۔