سرینگر//ریاستی انتظامیہ نے 6جولائی سے 15جولائی تک اسکول سے لیکر کالج سطح تک کے تمام تعلیمی اداروں کیلئے گر مائی تعطیلات کا اعلان کردیا ۔اس سلسلے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ایک حکمنانہ زیر نمبر 386 HE of 2017 بتاریخ 29 جولائی2017جاری کیا گیا ۔اس حکمنامے کے تحت وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ صوبہ جموں کے سرمائی زون کے تحت آنے والے تمام کالجز میں6جولائی سے15جولائی تک گرمائی تعطیلات کے سبب تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بدھ کو اسکولی سطح کے تعلیمی اداروں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا ۔تاہم بدھ کو اس حوالے سے کوئی حکمنامہ صادر نہیں کیا گیا تھالیکن جمعرات کو اس حوالے سے بھی ایک حکمنامہ صادر کیا گیا ۔