سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آفیسران کی ایک میٹنگ طلب کرکے وادی میں تعلیمی اداروں کے کام کاج کاجائز ہ لیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنرسرینگر ،ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ،ایڈیشنل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن اورڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے تعلیمی اداروں میںطلبا¿ کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زوردیا تاکہ درس وتدریس کے لئے ایک مناسب اور موافق ماحول قائم ہوسکے۔انہوںنے تعلیمی اداروں کے سربراہاں کو ہدایت دی کہ تعلیمی سرگرمیوں کو باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھاجانا چاہیے۔اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے عملہ پر لگن اور فرض شناسی کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا گیا۔بصیر احمد خان نے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کو ایک خصوصی سکارڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی جو کہ سکولوں میں عملے کی حاضری اورطلبا¿ کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لے گا۔میٹنگ کے دوران تمام سکولوں میں والدین اوراساتذہ کی میٹنگوں کا انعقاد کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔