Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

! تعفن زدہ معاشرے میں خواتین کی تذلیل ہمارا معاشرہ

Towseef
Last updated: July 3, 2024 11:52 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

قیصر محمود عراق
مردوں کے غلبہ سے بھرپور اپنے اس خوشبودار معاشرے میں عورت کا تصور ہمیشہ سے کافی بے چارا سا رہا ہے۔ ہمارے ناولوں ، کتابوں ، ڈراموں اور فلموں میں عورتوں کو بے بس دکھایا جاتا ہے، ہم اس بے چارگی کو دیکھنے کے اس قدر عادی ہوچکے ہیں کہ اگر ہمیں کہیں مضبوط عورت دکھائی دے تو ہم اسے دل ودماغ سے قبول ہی نہیں کر پاتے۔ اگر ہم تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ہر دور میں محکومی اور مظلومی عورت کا مقدر رہی ہے، وہ اذیت اور ذلت کا بوجھ اٹھائے تاریکیوں کے جنگلوں میں بھٹکتی رہی ہے۔ نورِ اسلام سے قبل کہیں صنفی امتیاز کے سبب عورت کو زندہ دفن کیا گیا تو کہیںشوہر کی وفات پر خود سوزی پر مجبور کیا گیا ، جب اسلام کا مہر تاباںطلوع ہوا تو عورت کی بے نور زندگی عفووکرم ، حسن سلوک سے منور ہوگئی،
بدقسمتی سے آج کے اس جدید دور میں ہم زمانہ جاہلیت سے بھی بد تر ہوچکے ہیں۔ آج کی عورت جتنی مظلوم ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی، خاص طور پر ایسی عورتیں جن کے خاوند فوت ہوچکے یا جو طلاق یافتہ ہیں۔ کہنے کو تو ہم مسلمان ہیںمگر آزادی کے کئی سال بعد بھی ہم پر غیر مسلم معاشرے کی چھاپ اترنے کا نام نہیں لے رہی، ہمارے دوہرے رویے اور منافقانہ طرزِ عمل نے عورت کو مشکلات میں مبتلا کررکھا ہے۔ اگر کوئی بیوہ یا طلاق یافتہ خاتون اپنے ماں باپ یا بھائی کے گھر رہنا چاہتی ہے تو رشتہ دار، پڑوسی اور دوسرے لوگ اس پر انگلیاں اٹھاتے ہیں، اسے طعنے دیتے ہیں کہ وہ واپس گھر آکر بیٹھ گئی ہے، والدین اور بھائی پر بوجھ بن گئی ہے، اس پر جلتی پر تیل کا کام بھائی کی بیوی یعنی بھابھی کرتی ہے، جو خود عورت ہوتے اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ خدا نخواستہ یہ وقت کسی پر بھی آسکتا ہے وہ یہ کہتے ہوئے ذرا سا بھی شرم محسوس نہیں کرتی’’یہ منحوس، ڈائن اپنے بندے کو کھاگئی ، اسے چاہئے یہ خود کمائے‘‘۔ اس قسم کی لغویات کا سامنا اس قسمت کی ماری بیوہ یا طلاق یافتہ کو سننا ہی پڑتی ہیںاور اگر اس بیچاری کے بچے ہوں تو ظلم وستم کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے اور بھابھیاں یہ کہتے نہیں تھکتی کہ پہلے ہمارے بچوں اور گھر کا خرچا کیا کم تھا جو یہ لوگ آکر ہمارے سر پر سوار ہوگئے، ان کو چاہئے یہ اپنا اور اپنے بچوں کا خرچا اٹھانے کیلئے نوکری کریں۔ آخرکار روز روز کے ان طعنوں سے تنگ آکر وہ عورت نوکری کرنے پر مجبور ہوہی جاتی ہے، اس اکیلی عورت کیلئے جانوروں کے ریوڑمیں خراب نظروں اور جھلسا دینے والے جملوں کو سہنا کوئی آسان کام نہیں ، الغرض گھر سے باہر نکلنے پر اس بیوہ یا طلاق یافتہ اکیلی عورت کو بے پنا ہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، دوسری صورت میں اس بیوہ عورت سے جینے کا حق بھی چھین لیاجاتا ہے جب وہ دوسری شادی کرنے کا شرعی کام یعنی دوسرا نکاح کرتی ہے تو اس پر طرح طرح کے الزامات لگائے جاتے ہیںاور اس کے کردار پر طرح طرح کے کیچڑ اچھالے جاتے ہیں، تنقید کے نشتر چلائے جاتے ہیں۔
تعجب اور افسوس کا مقام ہے کہ کسی اکیلی عورت ، بیوہ یا طلاق یافتہ سے ہمارا ایسا منفی رویہ آخر کیوں؟ جبکہ پیارے نبی پاکؐ نے فرمایا:’’میں تمہیں بتائوں کہ بڑی فضیلت والا صدقہ کون سا ہے؟ اپنی اس بچی پر احسان کرنا جو بیوہ ہونے یا طلاق دیئے جانے کی وجہ سے تمہاری طرف لوٹا دی گئی ہو اور اس کا تمہارے سوا کوئی کفیل یا بار اُٹھانے والا نہ رہا ہو‘‘۔ اب ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ آج تک ہمارے اکابرین نے ہمیں یہ درس خطبہ جمعہ ، عیدین ، اجتماع ، کانفرنس ، جلسہ یا کسی اسلامی ، ادبی محفل میں نہیں دیا کہ بیوہ ، طلاق یافتہ یا کسی کنواری لڑکی سے دوسرے نکاح کی کیا اہمیت ہے، اس کے معاشرے پر کیا اثرات ہیں۔ المیہ تو یہ ہے کہ ہمارے کورٹ کچہریاں طلاق ، خلع، بچوں کی حوالگی کے کیسیز سے بھری پڑی ہے اور ان متاثرہ خاندان کے بچے بیچارے یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ہم پیدا ہی کیوں ہوئے ہیں اور تو اور آج کل ہر ٹی وی چینلوں کے ڈراموں میں طلاق سے بات شروع ہوکر طلاق پر ختم ہورہی ہے۔ طلاق ایک ایسا فعل جس سے اللہ تعالیٰ کا عرش ہلتا ہے اور اسلام میں جسے سب سے ناپسندیدہ عمل قرار دیا گیا ہے۔ آج بچیوں کی شادی کی عمر گذرتی جارہی ہے مگر ان کے اچھے رشتے نہ آنے کی وجہ سے وہ گھر بیٹھیں ہیں، کوئی اس پر بات کرنے والا نہیں؟ ہر جمعہ میں مولوی صاحب دعا مانگتے ہیں یا اللہ!جن والدین کی بچیاں گھر پر بیٹھیں ہیں ان کے اچھے رشتے بھیج دے آخر ایسا کیوںتواتر سے ہورہا ہے؟ کمسن بچے بچیوں اور بے سہارا اکیلی عورتوں کو ہوس کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، ایسی مکروہ اورقبیح حرکت کرنے والے بدذات یہ بھول گئے کہ ان کو بھی کسی عورت نے نو ماہ پیٹ میں رکھ کر جنم دیا ہے۔ شاید اس میں قصور وار ہم سب ہیں جو اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب قرآنِ مقدس کو صرف الماریوں کی زینت بناچکے ہیں۔
رابطہ ۔6291697668

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?