سرینگر//وزیر اعلیٰ کی شکایتی سیل کے کوارڈنیٹر تصدق مفتی نے آئی بی پی ایس کے امتحانات کے لئے وادی کشمیر میں امتحانی مراکز قائم نہ کرنے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے یہ معاملہ آئی بی پی ایس حکام کے ساتھ اُٹھایا تاکہ امتحانات میںشامل ہونے والے وادی کے امیدواروں کی شکایات کاازالہ کیا جاسکے۔کوارڈینیٹر نے کہا کہ ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کرنے والوں نے یہ شکایت کی تھی کہ امتحانی مراکز وادی میں قائم نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات پیش آرہی ہیں۔چنانچہ انہوں نے یہ معاملہ شکایتی سیل کے ساتھ اُٹھایا۔تصدق مفتی نے کہا کہ بنک میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہاں نوجوان ناسازگار موسمی حالات ،ہوائی اڑانوں میں خلل اوردیگر مالی مشکلات کی وجہ سے بنک امتحانات میں شامل نہیںہوسکتے تھے۔چنانچہ تصدق مفتی نے یہ معاملہ آئی بی پی ایس کے حکام کے ساتھ اُٹھایا جس کے بعد انچارج آفشیٹنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم ایل دتا نے کوارڈینیٹر کو یقین دہانی دی کہ ان شکایات کا ازالہ کیاجائے گا۔انہوںنے کہا کہ آئی بی پی ایس کے امتحانات ملک کے ساتھ ساتھ جموںکشمیر میں بھی لئے جائیںگے ۔طلبا¿ برادری کی طرف سے اس فیصلے کی سراہنا کی جارہی ہے۔