ترال//طبقے کی پسماند گی نے مجھے سیاست میں کھودنے پر مجبور کیا ہے ۔پی ڈی پی گوجر بکروال طبقے کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے وعدہ بند،عوام تصدق مفتی کوووٹ دے کر کامیاب بنانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔ان باتوں کا اظہار معروف گوجر بکروال لیڈر محمد یاسین پسوال نے تصدق مفتی کے حق میں چلائے جا رہے انتخابی ریلوں کے دوران پانپور کے گھسانی ناڑ ،لدو،وہاب صاحب وغیر ہ علاقوں میں عوامی اجتمات سے خطاب کے دوران کیا ہے یاسین پسوال نے لوگوں سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ انہیں کبھی بھی سیاست میں جانے کی شوق نہیں تھی تام گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نہوں ے ہر سیاسی پارٹی خاص کر نیشنل کانفرنس اور کانگریس سے طبقے کے مسائل حل کرنے کے لئے منت کی تاہم ہر بار انہیں مایوس لوٹنا پڑا ہے جس کی وجہ سے آج بھی ریاست جموں کشمیر کی گوجر بکروال آبادی دنیاں کے انقلابی ترقی کے باوجود پسماند گی کی زند گی گزار رہے ہیں۔جس کے بعدمیرے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کے ساتھ میں نے حال ہی میں ضمنی انتخابات اننت ناگ نشت سے کاغزات نامزد گی واپس لینے کے بعدکسی اور پارٹی میں مسائل کے حل کے لئے جانے کا ارادہ کیا جہاں مجھے مجھے پی ڈی پی اور محبوبہ مفتی والی سرکار کے علاوہ کوئی بھی پارٹی نظر نہیں آئی ہے جو طبقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے وعدہ بند ہے انہوں نے لوگوں بھروسہ دیا کہ وزیر اعلی نے انہیں یقین دلایا کہ طبقے کی پسماند کو دور کرنے کے لئے انتخاببات مکمل کرنے کے بعد اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔انہوں نے گوجر بکروال طبقے سے گزارش کی ہے کہ آنے والے انتخابات میں مفتی تصدق کا ہاتھ مضبوط کر کے اپنی ہی ترقی کے لئے راہ کو ہموار کرنے میں ان کا مدد کریں۔واضح رہے چودھری محمد یاسین پسوال نے حال ہی میں ضمنی انتخابات کے لئے اننت ناگ نشست سے بحثیت آزاد امیدواکاغزات نامزد گی واپس لینے کے بعد انہوں پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی ہے اور ریاست کی گوجر بکروال طبقے میںسب سے زیادہ بااثر شخص مانا جاتا ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے طبقے کے حقوق کے لئے لڈرہے ہیں۔۔