جموں//سیاحت کے وزیر تصد ق حسین مفتی نے عالمی سطح پر سیاحو ں کو راغب کرنے کے لئے ہاری پربت قلعے کو سرینگر شہر کی سیاحت کا توجہ کا مرکز بنانے پر زور دیا۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار ہاری پربت قلعے ور باغ صادق پر جاری لائیٹ اینڈ سائونڈ شو کی عمل آوری کے سلسلے میں بلائی گئی کنسلٹنٹوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سیاحتی کی وزیر مملکت پریا سیٹھی بھی میٹنگ میں موجود تھیں۔ہاری پربت قلعہ جسے 1808ء میں افغان گورنر عطامحمد خان نے تعمیر کیا ہے ۔209سال پرانا قلعہ ہے ۔پروجیکٹوں پر جاری کام کی عمل آوری کی تفصیلات طلب کرنے کے دوران کنسلٹنٹوں نے ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے پروجیکٹ کے خد و خال پیش کئے ۔تصدق مفتی نے آثار قدیمہ کی شان رفت کو محفوظ رکھنے اور اسے فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ آثار قدیمہ کشمیری ثقافت اور شان و شوکت کی تلخیص ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ا س کی شان رفتہ پوری طرح بحال کی جائے تو یہ قلعہ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرے گا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ان سیاحتی مقامات پر لائٹ اینڈ ساونڈ نصب کرنے کے اقدامات کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ٹورازم جموں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹور ازم جموں و دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران وزیر کے ہمراہ تھے۔