جموں //حال ہی میں ریاستی کابینہ میں شامل کئے گئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے برادر تصدق حسین مفتی نے منگل کو قانون ساز کونسل کے رُکن کی حیثیت سے باضابطہ حلف اٹھایا۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے گزشتہ ماہ کی28تاریخ کو ریاستی کابینہ میں توسیع عمل میں لائی جس کے تحت تصدق حسین مفتی اور ایم ایل اے چاڈورہ جاوید مصطفیٰ میر کو وزراء کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔تصدق مفتی کو سیاحت کے محکمے کا وزیر بنایا گیا ہے۔اس سے قبل گورنر این این ووہرا نے ریاستی حکومت کی سفارش پر تصدق حسین مفتی کو قانون ساز کونسل کا رُکن نامزد کیا، تاہم انہوں نے اس حیثیت میں حلف نہیں اٹھایا تھا۔ منگل کو جموں میں قانون سازیہ کے بجٹ اجلاس کی شروعات سے قبل ہی تصدق حسین مفتی نے ایم ایل سی کے بطور حلف اٹھایا ۔