سرینگر//بچے کی صحیح تعلیم و تربیت مہذب اور اچھی قوم کی ضمانت ہے اور مُہذب میں خوشحالی تب ہی ممکن ہے جب نونہال بچوں کو صحیح تعلیم و تربیت فراہم کی جائے۔ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر تصدق حسین میر نے سرینگر میں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے دوران کیا۔اس دوران ناظم تعلیم نے ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کے افسران اور عملے کی ایک میٹنگ طلب کی اور کہا کہ محکمے میں پبلک ڈیلوری کے نظام کو مذید مستحکم بنایا جائے۔ڈاکٹر تصدق نے افسران سے کہا کہ دفتر آنے والے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے اور عام لوگوں کے معاملات کا نپٹارا مقررہ مدت میں ہونا چاہئے اور اُن کے ساتھ ہمدردی اور نرم رویے سے پیش آنے کو ہر صورت میں یقینی بنانا چاچاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ دفتر میںنظم وضبط کو قائم و دائم رکھنا چاہئے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر تصدق نے موجودہ حالات کے چلتے COVIDرہنماء خطوط پر مِن وعن عمل کرنے کی تلقین کی۔ اس دوران سابق ناظم تعلیم محمد یونس ملک نے اُن کا استقبال کرتے ہوئے محکمے کی حصولیابیوں کا خلاصہ کیا۔بعد میں ناظم تعلیم کشمیر تصدّق حسین میر نے موجودہ تعلیمی نظام خصوصاً آن لائن نظام کو مذید موثر بنانے کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات دیں اور کہا کہ اس نظام میں اگر کوئی کوتاہی ہوگی تو اسے ایک ہفتے کے اندر اندر دور کیا جائے گا۔تقریب کے دوران جوائنٹ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن عابد حسین نے خطبہ استقبالیہ اور ناظم تعلیم کے OSDہلال احمد گلکار نے شکرانے کی رسم انجام دی۔