Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

تشدد ہندوپاک کا دشمن ،افہام و تفہیم کا کوئی متبادل نہیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 26, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
سرینگر//ریاست میں سرحد پر تازہ شلنگ کے واقعات میں انسانی جانوں کے زیاں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سرحدوں پر رہنے والے لوگوں کے مسائل کو کم کرنے کے لئے حالات کو فوری طور قابو میں کرنے پر زور دیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کوئٹہ پاکستان میں پولیس ٹریننگ اکاڈمی پر دہشت گردانہ حملہ اور اس میں کئی پو لیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقع کی مذمت کی۔وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں یونیفائیڈ ہیڈ کوارٹرز کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا’’ پچھلے کئی ماہ کے دوران مسلسل سرحد پار شیلنگ کے نتیجہ میں ریاست اور خطہ کے لوگوں کو درپیش مصیبتوں کا خاتمہ کرنے کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کرنے ہو ں گے‘‘۔میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ کو وسیع معاملات بشمول وادی کشمیر میں پیداہ شدہ سلامتی صورتحال،سرحدوں کی صورتحال اور کراس بارڈر شلنگ سے نمٹنے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خطہ میں موت اور تباہی کے کھیل کو فوری طور ختم کیا جانا چاہئے اوراس صورتحال میں پسے جارہے لوگوں کے مفاد کی خاطر سیاسی و سول سوسائٹی سطح پر امن اور افہام و تفہیم کی بحالی کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنی ہوں گی۔جموں کے آر ایس پورہ میں سرحد پار کی گولی باری سے6 سالہ بچے کی موت پر دِلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تشدد دونوں ممالک کے بے قصور لوگوں کا دشمن ہے اور اس نے خطہ میں تباہی مچا دی ہے۔ تشدد میں مارے گئے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا’’ میرا دِل اُن لوگوں کے لواحقین کے لئے رنجیدہ ہے جو سرحدوں پر اور پولیس اکاڈمی کوئٹہ میں تازہ تشدد کا شکار ہوئے ہیں‘‘۔ تشدد کے ان واقعات میں مارے گئے افراد کے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تشدد دونوں ممالک کا دشمن ہے اور تشدد نے کئی قیمتی جانوں کو اپنا نوالہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تشدد کے خاتمہ اور خطہ میں امن و ترقی کے نئے دور کی شروعات کے لئے نئی دہلی اور اسلام آباد میں اعلیٰ سطح پر مشترکہ سیاسی کوششیں کرنی ہوں گیں۔سرحدوں پر امن کے قیام کی اپیل کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ سرحد پار شلنگ سے خطہ میں انسانی مسائل پیدا ہوئے ہیں اور لوگوں کواپنی حفاظت کے لئے اپنا گھر بار چھوڑنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے متمنی لوگ اس تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات کا سب سے زیادہ اثر ریاست جموں وکشمیر کے لوگوں پر پڑتا ہے اور سرحدوں یا حد متارکہ کے حالات دونوں ممالک کو یہ بات یاد دلاتے ہیں کہ حالات کو بات چیت کے ذریعے معمول پر لایا جاسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس تازہ بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے پاکستان کو غربت، بے روز گاری، ناخواندگی اور بچوں کی شرح اموات کے خلاف مشترکہ جنگ چھیڑنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک مل کر تشدد، دہشت گردی اور سماجی و اقتصادی بد حالی کے خلاف حتمی جنگ لڑیں۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ امن کو درہم برہم کرنے والے مفاد پرست عناصر کی جو بھی وجوہات ہوں تا ہم افہام و تفہیم کے منصوبے کا کوئی متبادل نہیں ہے جیسا کہ2003 میں کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا’’ وزیر اعظم ایک فیصلہ کُن منڈیٹ کے ساتھ آئے ہیں اور برصغیر میں امن کے قیام کے لئے اُن کے پاس ایک سنہری موقعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں سرحدوں کی صورتحال کا تقاضا ہے کہ فوراً سے پیشتر بات چیت کا عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے مزید اُمید ظاہر کی کہ امن عمل پر چھائے کالے بادل جلد چھٹ جائیں گے اور خطہ میں امن اور استحکام پیدا ہوگا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت بھی حالات کو بھی اسی نظریے سے دیکھے گی۔ انہوں نے ریاست کے اندرونی مسائل کے حل کے لئے سیاسی سطح پر بات چیت پر زور دیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سلامتی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ آپریشنز کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے زمینی سطح پر امن و قانون کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مثبت اپروچ اپنانے کی ہدایت دی۔سیکورٹی دستوں کو زیادہ سے زیادہ صبر و تحمل برتنے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔حالیہ دنوں پُر اسرار واقعات میں سکول عمارتوں کو نذر آتش کئے جانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ پورے سماج کا نقصان ہے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ان واقعات کی تحقیقات کرے اور ایسے واقعات پر روک لگانے کے اقدامات کئے جائیں۔وزیر اعلیٰ نے سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی کہ مقیم تعیناتی کے بدلے علاقہ کی سیکورٹی پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ انہوں نے سیکورٹی فورسز اور پولیس پر زور دیا کہ وہ اُن راہ بھٹکے نوجوانوں کا ہاتھ ہاتھ لیں جنہوں نے ملی ٹینسی جوائن کی ہے یا جو تشدد کی راہ پر چل پڑے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے اُن کو مثبت اپروچ اپنا کر راہِ راست پر لانے کی صلاح دی۔ سرحدوں کی صورتحال کے تعلق سے وزیر اعلیٰ نے صوبائی کمشنر اور آئی جی پی جموں کو سرحدوں پر رہنے والے لوگوں کے جان و مال تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے حالات پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے بے گھر ہوئے لوگوں کو تمام سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے کہا۔لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ سول انتظامیہ کو پولیس اور دیگر ایجنسیوں کے تعاون سے عام لوگوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے میوہ جات کو پیٹروں سے اُتارنے کے عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ٹرانسپورٹ کا معقول انتظام کریں تا کہ میوؤں کو بلا کسی رکاوٹ کے بیرون ریاست کی منڈیوں میں بھیجا جاسکے۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی آر شرما، فائنانشل کمشنر منصوبہ بندی اور وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری بی بی ویاس، شمالی کمان کے جی او سی اِن سی لیفٹنٹ جنرل ڈی ایس ہُڈا، پولیس کے سربراہ کے راجندر کمار، سپیشل ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر ڈاکٹر ایس پی وید،15 ویں کور کے جی او سی لیفٹنٹ جنرل ایس کے دوا، کارپس کمانڈر، پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئل، جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی، جموں اور کشمیر کے صوبائی کمشنرز، آئی جی پیز، آئی جی پی سی آئی ڈی اور بی ایس ایف ، سی آر پی ایف و پولیس کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

صفحہ اول

جموں و کشمیر میں 14سے 18سال کی عمر کے بچے10فیصد سکولوں سے باہر پرائمری اور سیکنڈری سطح پر 28فیصد سے زیادہ بچے ہر سال تعلیم چھوڑرہے ہیں

July 4, 2025
صفحہ اول

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش تیسرے دن میں داخل

July 4, 2025
صفحہ اول

یاترا کے پہلے 2 دن ۔ 20,000سے زیادہ یاتریوں کے درشن:ایل جی

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?