اشرف چراغ
کپوارہ// ترہگام میںپولیس کو رشوت دینے کی پا داش میں دو افراد کو گرفتار کر کے سلاخو ں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ترہگام تھانہ کی ایک ناکہ پارٹی نے جمعہ کی شام کو دو ٹپر ضبط کئے جن کے پاس کاغذات نہیں تھے ۔جب دونو ں ٹپر پولیس نے اپنی تحویل میں لئے تو ا س دوران دو افراد خورشید احمد گنائی ولد لال گنائی ساکن گوگلوسہ اور گلزار احمد لون نے ایس ایچ او ترہگام سے رابطہ کیا اور اس کو گا ڑیو ں کو چھڑانے کے لئے رشوت دینے کا تقاضا کیا ۔ ایس ایچ او نے انہیں فوری طور گرفتارکرنے کا حکم دیا جس کے بعد دونو ں افراد کو پولیس نے گرفتار کر کے سلا خوں کے پیچھے دھکیل دیا اور رشوت کی رقم ضبط کی ۔اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 26/2025انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 8کے تحت درج کی ۔